سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی

سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی




کراچی (آن لائن اردو نیوز) سونے کی قیمتوں میں فی تولہ کے حساب سے ڈیڑھ سو روپے کی کمی آئی ہے اور سونے کے ایک تولے کی قیمت چون ہزار تین سو پچاس ہو گئی ہے۔ تفصیل کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت ایک ڈالر کے اضافے سے بارہ سو پچانوے ڈالرکی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب ڈیڑھ سو اور ایک سو انتیس روپے کمی واقع ہوئی ہے۔ایک تولہ سونے کی قیمت کم ہو کر چون ہزار تین سو پچاس روپے ہو گئی ہے اور دس گرام سونے کی قیمت چھیالیس ہزار پانچ سو پچاسی روپے ہو گئی ہے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *