تانبے کے برتن میں پانی پینے کے حیران کن فائدے

تانبے کے برتن میں پانی پینے کے حیران کن فائدے




دبئی (آن لائن اردو نیوز) پرانے زمانوں میں لوگ پانی کو تانبے کے برتنوں میں رکھ کر محفوط کیا کرتے تھےلیکن آج کے دور میں تابنے کی جگہ زہریلے کیمیکلز سے تیار شدہ پلاسٹک میں رکھ کر پانی کو محفوظ کیا جاتا ہے۔ موجودہ دورمیں پانی کو صاف اور جراثیم سے پاک بنانے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال ہوتا ہے لیکن ہمارے آباؤ اجداد تانبے کے برتن میں پانی رکھتے تھےاور اسی دھات کے بنے برتن سے پانی پیتے تھے کیونکہ قدرتی طور پر اس میں جراثیم کی افزائش نہیں ہوتی اور پانی کا ذائقہ بھی تبدیل نہیں ہوتا۔ ویسے توآجکے دور میں پانی کو تانبے کے برتنوں میں رکھنے کا رواج ختم ہو گیا ہے لیکن تانبا قدرتی طور پر پانی کو صاف شفاف اور تازہ رکھتا ہے۔ اسکے ساتھ ساتھ تانبے کے برتن میں پانی پینے سے جسم کا دفاعی نظام بھی پہلے سے مظبوط ہوتا ہےاور دل کی دھڑکن بھی بہتر ہوجاتی ہے اور کولیسٹرول میں کافی حد تک کمی آتی ہے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *