اسلام آباد ( آن لائن اردو نیوز) گاجر کے جوس کے حیرت انگیز فوائد

گاجر کے جوس کے حیرت انگیز فوائد




اسلام آباد( آن لائن اردو نیوز) گاجر کے جوس کے فوائد بتانے سے پہلے ہم آپ کو گاجر میں موجود اہم غزائی اجزا کے بارے میں بتائے گے۔ ایک کپ گاجر کے جوس میں چورانوے کلوکیلوریز غذائیت ہوتی ہے، جس میں سے دو زعشاریہ چوبیس گرام پروٹین،زیرو اعشاریہ پینتیس گرام چکنائی،اکیس اعشاریہ نوے گرام کاربوہائیڈریٹس،ایک اعشاریہ نوے گرام فائبر،چھ سو نواسی ملی گرام پوٹاشیم،بیس ملی گرام وٹامن سی،زیرو اعشاریہ دو سو سترہ ملی گرام تھایامین،زیرو اعشاریہ پانچ سو بارہ ملی گرام وٹامن بی 6،بائیس سو چھپن مائیکروگرام وٹامن اےاور چتھیس اعشاریہ چھ مائیکروگرام وٹامن کے علاوہ دیگر اجزا بھی پائے جاتے ہیں۔

گاجر کے فوائد: معدے کے کینسر سے بچاؤ
گاجر کا رس غزائیت بھرپور ہوتا ہے اور اس کے ساتھ ہی بہت سارے خطرناک امراض کو روکنے میں بھی موثر ہے۔گاجر میں اینٹی آکسیڈینٹس کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے گاجر سرطان کو روکنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ یاد رہے کہ گاجر کے رس کے استعمال سے انسان معدے کے کینسر سے بچا رہتا ہے۔جوس کے علاوہ اگر ویسے بھی گاجریں مسلسل روٹین میں کھائی جائے تو معدے کے کینسر کے امکانات چھبیس فیصد کم ہو جاتے ہیں۔

چھاتی کے کینسر سے بچاؤ
گاجروں میں کیروٹینوئیڈز کی وافر مقدار نوجود ہوتی ہے جس کی وجہ سے گاجر چھاتی کے کینسر کو دوبارہ حملہ کرنے سے روکنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ یار رہے کہ سائنسدان اپنی ایک تحقیق میں بتا چکے ہیں کہ خون میں کیروٹینوئیڈز کی مقدار جتنی زیادہ ہوگی چھاتی کے کینسر کا دوبارہ حملہ کرنے کا امکان اتنا ہی کم ہوگا اور گاجر کے استعمال سے خون میں کیروٹینوئیڈز کی مقداربڑھ جاتی ہیں۔

سی او پی ڈی
گاجر کے جوس میں وٹامن سی کی بھی وافر مقدار پائی جاتی ہے اور یہ سائنس کے ایک خطرناک مرض کرونک اوبسٹرکٹیو پلمونری ڈیزیز(سی او پی ڈی) کی شدت کم کرتا ہے۔اسی سلسلے میں کوریا میں چالیس سال سے زائد عمر کے افراد کا جائزہ لیا گیا تومعلوم ہوا کہ جن لوگوں میں سی او پی ڈی کا مرض تھا وہ کیروٹین سمیت پوٹاشیم، وٹامن اے اور وٹامن سی کا استعمال کم کررہے تھے اور ان میں سے سگریٹ پینے والے وہ افراد جو وٹامن سی کی مناسب مقدار کھارہے تھے ان میں سی او پی ڈی کا مرض بہت کم تھا۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *