آج کی بات اللہ کا ذکر افضل ترین ہے

آج کی بات اللہ کا ذکر افضل ترین ہے




انتخاب: صائمہ جبین مہکؔ

شکر الحمد للہ۔ ایک اور خوبصورت نورانی صبح اللہ تعالیٰ کے حکم سے طلوع ہوئی اور اللہ کا نور فضاؤں میں ہر طرف بکھر ا ہو ا ہے۔ اور اللہ کی تمام مخلوق سجدۂ شکر ادا کر رہی ہے۔ اور اللہ اپنے اُن بندوں کو بڑی محبت اور پیار سے دیکھ رہا ہے جو اُس کو اپنے دل کے اندر اور اپنی شہہ رگ کے قریب تلاش کر رہے ہیں۔ اور اُن کی صداؤں کا جواب دے رہا ہے۔ اُن کی دعاؤں کو سُن رہا ہے وہ خود کہتا ہے اور رسول اللہ ﷺ کا بھی فرمان ہے کہ جو کچھ ہم کرتے ہیں وہ ہمیں ویسے ہی لٹا دیا جاتا ہے۔ اگر ہم کسی کی عزت کریں تو وہ ہماری بھی عزت کرتا ہے اور کسی کا احساس کریں کسی کے دکھ کو محسوس کریں تو دوسری طرف سے بھی یہی احساس اور یہی دکھ میں شریک ہونا آپ کو بھی ملتا ہے ۔پیار کیجئے ،محبت کیجئے آپ کو بھی پیار اور محبت ملے گی ۔ شفقت دیجئے ،محبت دیجئے اور اپنے رب کی محبت میں سب کو شریک کیجئے ۔رسول اللہ ﷺ کے ساتھ رب کے حضور حاضری دیں اور اس کے ساتھ اگر عزت،احساس ،پیار اور شفقت ومحبت آپ کے اندر ہے تو یوں سمجھ لیجئے کہ یہ ایسے ادھا ہیں جو رب کریم کے در سے ضرور واپس ملتے ہیں کیونکہ وہ ذات کریم کسی کا قرض نہیں رکھتی اور دنیا کیا کہتی ہے دنیا پیسے کی طلب کرتی ہے دنیا عزو جاہ کی طلب کرتی ہے دنیا کہتی ہے کہ پیسہ حاصل کرو اور سب کچھ بھلا دو وقت کہتا ہے میرے پیچھے چلو باقی سب کو چھوڑ دو ،مستقبل کہتا ہے میرے لیے کوشش کرو باقی سب بھلا دو اور اللہ صرف اتنا کہتا ہے مجھے یاد کرو میں تیرے قدموں میں سب کچھ ڈال دوں گا۔تو سب سے بہتر کیا ہوا ،اللہ کا ذکر ،اللہ کو یاد کرنا جس سے اللہ آپ کو مل جاتا ہے اور پھر جس کو اللہ مل گیا تو اس کو سب مل گیا۔ کہ جس کا رب اُس کا سب

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *