ایشوریا رائے کی نازیبا تصاویر لینے پر ابھیشیک بچن فوٹوگرافر پر برس پڑے

ایشوریا رائے کی نازیبا تصاویر لینے پر ابھیشیک بچن فوٹوگرافر پر برس پڑے




دبئی (آن لائن اردو نیوز) ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بالی ووڈ کی مشہور و معروف اداکارہ ایشوریا رائے کی نازیبا تصاویر لینے کی وجہ سے ابھیشیک بچن فوٹو گرافر پر برس پڑے اور فوٹو گرافر سے ایشوریا رائے کی ساری تصاویر ڈیلیٹ کر وادی۔ ذرائع سے معلوم ہے کہ ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کو ڈیزائنر منیش ملہترا کی ایک پارٹی میں مدعو کیا تھا اور ان دونوں نے منیش ملہوترا کی پارٹی میں شرکت کی۔ اس پارٹی میں ایشوریا رائے چھوٹا سا لباس اور ہائی ہیل والی جوتی پہن کر آئی تھی اور مزے سے پارٹی سے لطف اندوز ہو رہی تھی لیکن ابھیشیک بچن پارٹی سے لطف اندوز ہونے کے بجائے اس سوچ میں ڈوبے ہوئے تھے کہ ایشوریا رائے کہ اس چھوٹے لباس کو کوئی دیکھ نہ لے۔ اس پارٹی کی تقریب پر میڈیا بھی منیش ملہوترا کے گھر کے باہر موجود تھا تقریب ختم ہونے ابھیشیک نے ایشوریا کو آگاہ کیا کہ باہر میڈیا موجود ہے لہذا ذرا سنبھل کر باہر آئیں۔ ایشوریا رائے جیسے ہی باہر نکلی تو فوٹوگرافرنے ایشوریا رائے کی تصویریں بنانا شروع کر دی اور ابھیشیک بچن ان فوٹوگرافر کو تصویریں بنانے سے مسلسل منع کرتے رہے۔ ایشوریا جب کار میں بیٹھ رہی تھیں اس وقت ایک فوٹوگرافر نے ان کی تصویر کھینچ لی یہ دیکھ کر ابھیشیک اپنے غصے پر قابو نہ رکھ سکے اور فوٹو کھینچنے والے شخص پر خوب برس پڑے لیکن تب بھی ابھیشیک بچن کا غصہ ٹھنڈا نہ ہوا اور ابھیشیک نے فوٹوگرافر سے ساری تصویریں ڈیلیٹ کروا دیں۔

فوٹوگرافر کی ایشوریا رائے کی گاڑی میں بیٹھتے وقت کی تصویر کھین…

فوٹوگرافر کی ایشوریا رائے کی گاڑی میں بیٹھتے وقت کی تصویر کھینچنے کی کوشش کوشش جس پر ابھیشیک بچن تپ گئے اور فوٹوگرافر کو بلا کر کیا کہا،دیکھیں

Posted by MediaLive on Wednesday, 22 November 2017




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *