آن لائن اردو نیوز: وہاب ریاض کی سالگرہ پر احمد شہزاد کے پیغام نے دھوم مچا دی

وہاب ریاض کی سالگرہ پر احمد شہزاد کے پیغام نے دھوم مچا دی




لاہور(آن لائن اردو نیوز) پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر وہاب ریاض اس دفعہ اپنی بیوی کے ساتھ اپنی شادی کی سالگرہ نہیں منا سکے لیکن اس جوڑی کا ان کی شادی کی سالگرہ کا دن اتنا برا بھی نہیں رہا کیونکہ وہاب ریاض کے کھلاڑی ساتھیوں نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ وہ دونوں اس دن بہت خوش رہیں گے۔ وہاب ریاض کی اہلیہ نے ٹویٹر پر شادی کی ایک تصویر شیئر کرکے خوبصورت پیغام کے ذریعے ان سے محبت کا اظہار کیا تو اسکے جواب میں وہاب ریاض کے ساتھی کھلاڑیوں نے بھی اپنا ایک پیغام ریکارٖڈ کروایا جس میں احمد شہزاد کا پیغام سب سے مزاحیہ تھا۔ اس پیغام میں احمد شہزاد نے وہاب ریاض کی بیوی کو ان کی شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بھابھی آپ وہاب کو چار سالوں سے کیسے برداشت کر ہی ہیں ہمیں تو آج تج اپنے بھائی وہاب ریاض کی سمجھ نہیں آئی اگر ہم کبھی ملے تو ہمیں بھی وہ طریقہ بتائے گا جس سے ہم بھی وہاب کو جان لے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *