لاہور کے ایک نوجوان نے چند ماہ میں حیرت انگیز وزن کم کر ڈالا

لاہور کے ایک نوجوان نے چند ماہ میں حیرت انگیز وزن کم کر ڈالا




اسلام آباد (آن لائن اردو نیوز) اسلامی ریاست پاکستان میں موٹاپے کی بیماری دن بدن ایک مرض کی طرح پھیلتی جا رہی ہے اور کئی افراد اس بیماری کا شکار ہو رہے ہیں اور موٹاپے کے باعث ان افراد کی زندگی بہت ہی بور ہوتی جارہی ہے کیونکہ وہ موٹاپے کی وجہ سے روزمرہ کے بیشتر کام عام لوگوں کی طرح نہیں کر سکتے لیکن پاکستان میں ایسے بھی افراد نے جنہوں نے اس بیماری کو شکست بھی دی ہے۔ اب وہ عام لوگوں کی طرح ایک اچھی زندگی بھی گزار رہے ہیں اور آج ہم ایسے ہی ایک نوجوان کے بارے میں آپ کو بتانے جا رہے ہیں اور اس نوجوان کا نام علی بٹ ہے اور یہ لاہور میں سکول آف اکنامکس میں ایم بی اے کا طالب علم ہے۔ پہلے علی بٹ کا وزن ایک سو اڑتالیس کلو گرام تھا اس نوجوان نے موٹاپے کی بیماری سے نجات کا عزم کیااور اپنی خوراک میں کمی کے باعث اور شدید ورزش کی وجہ سے علی بٹ نے اپنے وزن میں چھیاسٹھ کلو گرام وزن کی کمی کی ہے۔علی بٹ کا کہنا ہے کہ وزن میں کمی کا خواب صرف خوراک کم کر کے پورا نہیں کیا جا سکتا بلکہ آپ کو یہ بھی دیکھنا پڑتا ہے کہ آپ کس قسم کی خوراک کھارہے ہیں۔ علی بٹ نے مزید کہا کہ میں نے اپنی زیادہ توجہ پروٹین والی غذاؤں اور انڈوں پر رکھی اور باقاعدگی سے سخت ورزش بھی کرتے رہا اور میں اپنے مقصد میں کامیاب ہو گیا۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *