ایسی بچی جس کا دل سینے سے باہر دھڑکتا ہے۔ حیرت انگیز انکشاف

ایسی بچی جس کا دل سینے سے باہر دھڑکتا ہے۔ حیرت انگیز انکشاف




دبئی (آن لائن اردو نیوز) پچھلے دنوں میں سوشل میڈیا پر ایک بچی کو دکھایا گیا تھا جسکا دل سینے کے اندر نہیں بلکہ باہر دھڑکتا ہے مگر ایسا کیوں ہوتا ہے؟؟ سوشل میڈیا کی ویب سائیٹ یوٹیوب پراس بچی کی ویڈیو میں دکھایا، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ بچی جب مسکراتی ہے تو اسکا دل سینے سے باہر دھڑکنے لگ جاتا ہے اور اسکے سینے کی جلد کی پتلی تہہ اس کے دل اور سینے کو تحفظ فراہم کرتی ہے۔ ذرائع کے مطابق طبی ماہرینوں نے کہا ہے کہ آٹھ سال کی یہ بچی ایک مرض پیٹالوجی آف سینٹرال میں مبتلا ہے اور یہ ایک ایسی بیماری ہے جو کروڑوں میں سے صرف کسی ایک کو ہی ہوتی ہے اس بیماری میں پیدائشی طور پر سینے اور معدے کے حصے میں نقائض مریض کو نشانہ بناتے ہیں۔ اسکا دل متاثرہ فرد کی جلد کے نیچے چلا جاتا ہے۔ عام طور پرتو دل ہڈیوں، مسلز اور ٹشوز کی کئی تہوں کے پیچھے ہوتا ہے اور اگر اس مرض کی شدت کچھ زیادہ ہو تو اس بچے کی پیدائش ہے کہ اس بچے کا دل کا قصبہ جزوی طور پر سینے سے باہر ہوتا ہے اور قصبی سینہ ایسا چیمبر ہے جو کہ دل کو اپنے اندر سنبھال کر رکھتا ہے اور پسلیوں کے ڈھانچے کی بھی حفاظت کرتا ہے۔جو بچہ بھی اس بیماری میں مبتلا ہو جاتا ہے وہ زیادہ دن زندہ نہیں رہ پاتا اور چند دنوں میں وہ بچہ مر جاتا ہے۔ اس بیماری میں مبتلا اس بچی کی پیدائش روس میں ہوئی تھی لیکن یہ اس وقت امریکہ کی ریاست فلوریڈا میں مقیم ہے۔یہ یہاں بوسٹن چلڈرن ہاسپٹل میں اپنا علاج کروانے آئی تھی لیکن ڈاکٹروں نے بچی کا شریان میں بلڈ پریشر تیز ہونے کی وجہ سے اس بچی کی سرجری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس بچی کی ماں نے اپنی بچی کیلئے عطیات جمع کرنے کی ایک مہم شروع کر رکھی ہے تاکہ وہ اپنی بیٹی کے علاج کے اخراجات برداشت کر سکے اور اس کی ماں نے اب تک اپنی بچی کیلئے اکہتر ہزار سے زائد ڈالر جمع کر لئے ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *