اب آپ کو شادی کرنے سے پہلے ایک ٹیسٹ کروانا ہو گا

اب آپ کو شادی کرنے سے پہلے ایک ٹیسٹ کروانا ہو گا




پشاور (آن لائن اردو نیوز) ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ فرنٹیئرفاؤنڈیشن کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حلیم نے کہا ہے کہ بچوں کا تھیلی سیمیا میں مبتلا ہونے کی وجہ موروثی امراض میں مبتلا افراد کی خاندانوں میں شادیاں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بیماری سے بچنے کیلئے شادی سے پہلے تھیلی سیمیا کا ٹیسٹ ضرور کروانا چاہئے ہمیں اپنے آج کی بجائے کل کو بہتر بنانے کی کوشش کرنی چاہئے۔ اس موقع پر فرنٹیئرفاؤنڈیشن کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر فخر زمان، ڈائریکٹرپبلک ریلیشن فاروق مومن اورڈائریکٹر پراجیکٹ لائبہ فیاض بھی موجود تھیں۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ اسوقت پورے ملک میں تھیلی سیمیا بیماری کے شکار افراد کی تعداد ایک لاکھ بیس ہزار ہے اور اس تعداد میں کمی ہونے کے بجائے یہ تعداد دن بدن بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ انہون نے مزید کہا کہ اگر عوام میں شعور واحساس پیدا ہوجائے تو اس بیماری کو کم کیا جا سکتا ہے اور ہمیں اپنی آئندہ نسل کو اس بیماری سے پاک کرنا ہوگا اور یہ کام عوام اور میڈیا کی مدد کے بغیر بالکل ناممکن ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *