بھنگڑا یقیناًمشکل ہے : مہوش حیات ، ایک سندھی کی پنجابی فلموں میں اداکاری پسند کی گئی : فہد مصطفی




بھنگڑا یقیناًمشکل ہے : مہوش حیات ، ایک سندھی کی پنجابی فلموں میں اداکاری پسند کی گئی : فہد مصطفی


دبئی ( اسٹاف رپورٹر ) فلم ’’لوڈ ویڈنگ ‘‘میں کردار نبھانا قدرے مشکل ضرور تھا لیکن اس کردار کو نبھانے کا تجربہ اچھا رہا ان خیالات کا اظہار فلم لوڈ ویڈنگ کے ہیرو فہد مصطفی نے دبئی میں منعقدہ پریس کانفرنس کے اختتام پر ہمارے نمائندے سے خصوصی گفتگو میں کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ فلم اپنی نوعیت کی ایک منفرد فلم ہے جو فلم بینوں کے یقیناًپسند آئے گی کیونکہ میری مادری زبان سندھی ہے اور پنجابی میں کردار نبھایا بھی ایک چلینج تھا

عید الاضحی پر 3 پاکستانی فلمیں سینما گھروں کی زینت بنیں گی اس خبیر کو پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

جسے لوگوں نے بہت پسند کیا اس فلم میں میرے اور مہوش کے علاوہ قیصر پیا نے بھی اپنے کردار کو بخوبی نبھایا ہے فلم کی ہیروئن مہوش حیات نے بھی گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ یہ فلم بہت اچھی ہے اور ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھنگڑا دیکھنے میں بہت آسان ہے لیکن ہمیں اس کے لئے دو دن تک ریہرسل کرنا پڑی جس کے بعد ہم نے اس گانے کو شوٹ کیا یاد رہے کہ دبئی میں ہونے والے ان تشہیری سرگرمیوں کا انعقاد باکس آفس ایونٹس نے کیا باکس آفس ایونٹس کی ڈائریکٹر اینڈ سی ای او نادیہ صدیقی نے اس موقع پر کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ پاکستانی فلموں کو متحدہ عرب امارات میں زیادہ سے زیادہ لائیں تاکہ یہاں کے فلم شائقین کو بھی پاکستانی فلمیں دیکھنے کو ملیں اور آئندہ بھی ہم اس طرح کی سرگرمیوں کا انعقاد کرتے رہیں گے ۔ فلم نے اسٹارکاسٹ فہد مصطفی اور مہوش حیات سے ہونے والے دیکھنے کے لئے یہ وڈیو دیکھیں




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *