کرینہ کپور نے موٹاپا دور رکھنے کا نسخہ بتا دیا

کرینہ کپور نے موٹاپا دور رکھنے کا نسخہ بتا دیا




اسلام آباد (آن لائن اردو نیوز) موٹاپا روزمرہ زندگی میں ایک عام بیماری بن چکا ہے اور موٹاپے کو رات و رات کم کرنا ایک ناممکن کام ہے لیکن فلمی اداکار رات و رات وزن کم کرکے کمال دکھاتے رہتے ہیں۔ مثال کے طور پر اداکار عامر خان نے اپنا وزن بہت زیادہ بڑھا کر کم کرلیتے ہیں اور کبھی کوئی اور اداکار اپنا وزن کم کر کے یہ کمال دکھا دیتا ہے جیسے کہ اداکار شاہد کپور۔ ان کمال دکھانے والے اداکاروں میں سے ایک نام کرینہ کپور کا بھی ہے جنہوں نے اپنے بیٹے تیمور علی خان کی پیدائش کے بعد بہت کم وقت میں اپنا بیس کلو وزن کم کر کے دکھایا ہے۔ مگر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ انہوں نے یہ کمال کیسے کیا؟ ذرائع کے مطابق کرینہ کپور نے حمل سے پہلے اور بعد میں گھی کا استعمال جاری رکھا۔ کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ گھی کا استعمال بچے کی صحت کیلئے کافی مفید ہے اور اسکے ساتھ ہی گھی موٹاپے کو بھی کم کرنے میں کافی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اسکے علاوہ گھی جراثیم، جلد کی جگمگاہٹ اور جسمانی وزن میں کمی کے لیے اچھی چربی سے بھرپور ہوتا ہے۔ ورزش کو معمول بناناسوشل میڈیا سائٹس جیسے انسٹاگرام ایسی تصاویر سے بھرا ہوا ہے جس میں کرینہ کپور جم کا رخ کررہی ہوتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ اگر ورزش کو روزمرہ کا معمول بنالیا جائے تو موٹاپے سے چھٹکارا حاصل کرنا کوئی بڑی بات نہیں ہےکیونکہ یہ عادت میٹابولزم کو متحرک رکھتی ہے۔




1 comment on “کرینہ کپور نے موٹاپا دور رکھنے کا نسخہ بتا دیا

  1. Pingback: پاکستانی گلوکارہ کا قتل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *