جہانگیر ترین نے ملک چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا؟




اسلام آباد… تحریک انصاف کے رہنماجہانگیرترین نے کہا ہے کہ میرا کام پور ا ہو گیا۔ 21 اگست کو ملک سے باہر جا رہا ہوں ۔ تقریب حلف برداری کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کا وزیر اعظم بننا تاریخی دن تھا ۔عمران خان نے 22سال انتھک محنت کی ہے۔ اس سوال پر کہ آپ مستقبل میں کیا کردار ادا کریں گے۔ جہانگیر ترین نے کہاکہ میرا کوئی کردار نہیں ۔ایک مشن تھا جو پوراہوگیا۔ملک سے باہر جا رہاہوں۔ اپنا کاروبار سنبھالوں گا۔تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ 100 دن کا پلان تیارہے۔

متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ اور قونصل خانہ میں یوم آزادی کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد۔۔ تفصیل کے لئے کلک کریں

مجھے اعتمادہے کہ تحریک انصاف نیا پاکستان بنائے گی ۔ میرے تاثرات زبان پر نہیں آرہے۔ مجھے بہت خوشی ہے۔ اللہ تعالیٰ اس ملک کو ترقی دے۔ ہماری نیت صاف ہے اور محنت کرنے کا ارادہ ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین نے طویل عرصے کے لئے بیرون ملک میں رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بیرون ملک جانے کا مقصد اپنے مستقبل کے حوالے سے سوچ بچار کرنا اور خود کو وقت دینا ہے۔

1 comment on “جہانگیر ترین نے ملک چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا؟

  1. Pingback: وزیر اعظم عمران خان کو ستاروں کی مبارکباد وزیر اعظم عمران خان کو ستاروں کی مبارکباد

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *