بھارتی آرمی چیف کی پاکستان کو دھمکی، جنگ کی گھنٹی بجا دی

بھارتی آرمی چیف کی پاکستان کو دھمکی، جنگ کی گھنٹی بجا دی




لاہور (آن لائن اخبار) بھارتی آرمی چیف کو سکون نہیں آیا اور جنگ کی گھنٹی بجا دی تفصیلات کے مطابق بھارتی آرمی چیف بین راوت نے پاکستان کو نام نہاد سرجیکل سٹرائیک کی دھمکی دے دی ہے۔ بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ایک کتاب کی رونمائی کے دوران بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے کہاکہ پاکستان کو سرجیکل سٹرائیک کے ذریعے ایک پیغام دینا چاہتے ہیں اورمیرےخیال سے پیغام پاکستان کو سمجھ آ گیا تھا۔

بھارتی آرمی چیف نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان کا رویہ ٹھیک نہ ہوا تو ضرورت پڑنے پر ہم دوبارہ سرجیکل سٹرائیک کت سکتے ہیں۔ تا ہم یہ بات واضح رہے کہ بھارت نے گزشتہ سال ستمبر میں سرجیکل سٹرائیک کا دعویٰ کیا تھا جسے پاکستانی میڈیا اور انٹرنیشنل میڈیا نے بھی اس سرجیکل سٹرائیک کا پول کھول دیا تھا اور بھارت کے منہ پر ایک طماچہ مارا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *