عمران خان نے نوازشریف کو مکمل طورپر سیاست سے باہرنکالنے کا فیصلہ کر لیا

عمران خان نے نوازشریف کو مکمل طورپر سیاست سے باہرنکالنے کا فیصلہ کر لیا




اسلام آباد (آن لائن اردونیوز) پی ٹی آئی کے بانی و چیئرمین عمران خان نے سپریم کورٹ میں الیکشن ریفارمز ایکٹ دو ہزار سترہ کو چیلنچ کر دیا۔ مسلم لیگ (ن) نے گزشتہ ماہ قومی اسمبلی اور سینیٹ سے ترامیم کے بعد انتخابات بل 2017 منظور کرایا تھا۔ جسکے بعد پاناما کیس میں نااہل ہونے والے نوازشریف ایک بار پھر پارٹی کے صدر منتخب ہوئے۔ ذرائع کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و بانی عمران خان نے الیکشن ریفارمز ایکٹ 2017 کے خلاف سپریم کورٹ میں عوامی مفادکے آرٹیکل 184/3 کے تحت درخواست دائر کی جس میں یہ بتایا گیا ہے کہ پانامہ کیس کے فیصلے میں میاں نواز شریف کو اسمبلی سے نااہل کر دیا گیا تھا اور اس کے بعد میاں نواز شریف کو مسلم لیگ ن میں لانے کیلئے ایکٹ میں ترامیم کی گئی ہیں۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین و بانی نے مزید کہا کہ الیکشن ایکٹ 2017 کی ترامیم آئین سے متصادم ہیں لہٰذا اسے کالعدم قرار دیا جائے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *