دفاتر میں کام کرنے والی خواتین کے لئے اہم خبر

دفاتر میں کام کرنے والی خواتین کے لئے اہم خبر




دبئی(آن لائن اردو اخبار) دفاتر میں کام کرنے والی خواتین کے لئے اہم خبر۔ جو خواتین رات کی شفٹوں میں کام کرتی ہیں انکے کے لئے اہم اعلان۔ تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت محنت و سماجی بہبود کی جانب سے خواتین ملازمین کیلئے نئے ضوابط بنائے گئے ہیں۔ سعودی اخبارکی رپورٹ کے مطابق وزارت محنت کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ وہ ادارے جہاں رات کی شفٹ میں بھی کام ہوتا ہے انہیں چاہیے کہ وہ شفٹوں کی تفصیل اور کام کی نوعیت سے وزارت محنت کو باخبر کرے اور اگر وہاں رات کی شفٹوں میں کام کرنے والی خواتین ہیں تو انکواضافی الاونس دیا جائے۔ ایسے ادارے جوغیرآباد مقام پر قائم ہیں وہاں رات کی شفٹوں میں خواتین کارکنوں کو متعین نہیں کر سکیں گے۔ جو خواتین رات کی شفٹوں میں کام کرتی ہیں انکی تعداد کم از کم ۳ ہونی چاہئے اس کم خواتین رات کو کام نہیں کر سکتی۔ رات کی شفٹ میں کام کرنے والی خواتین کو مناسب ماحول فراہم کرنا ادارے یہ ادارے کے ذمے ہے تاکہ خواتین اپنےآپکو محفوظ سمجھیں۔ خواتین کی حفاظت کیلئے سیکیورٹی گارڈ ز فراہم کرنا ضروری ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *