سبحان اللہ مناسک حج کی ادائیگی کیساتھ خانہ کعبہ کا ایسا منظر جس نے دیکھادیکھتا ہی رہ گیا




مکہ (آن لائن)خانہ کعبہ کا ایسا منظر جس نے دیکھادیکھتا ہی رہ گیا مکہ معظمہ میں تیز ہواؤ ں سے خانہ کعبہ کا دل فریب اور شاندار منظر بھی اس وقت دیکھنے کو ملا جب ہوا نے غلاف کعبہ کو اوپر اٹھا دیا۔ یہ منظر ایک ایسے وقت میں دیکھا گیا جب نو ذی الحج کو غلاف کعبہ کو اتار کر اس کی جگہ نیا غلاف چڑھایا جانا تھا۔شاہ عبدالعزیز آڈیٹوریم کے ماہرین نے اپنے مقررہ وقت کے اندر اندر خانہ کعبہ کا نیا شاندار غلاف تیار کیا ہے۔ غلاف کی تیاری میں جدید ترین ٹیکنالوجی سے استفادہ کیاگیا ہے۔سائنسی طریقے سے غلاف کی تیاری کے نتیجے میں جہاں اس کے معیار

میں بہتری آئی ہے وہیں اس کی تیاری کے وقت میں بھی کافی بچت ہوئی ہے۔ انتہائی بیش قیمت ریشمی کپڑے پر مختلف فنی مہارتوں کے ذریعے آیات منقش کرنے کے بعد اس پر سنہری دھاگے سے بھی آیات اور مقدس عبارات تحریر کی گئی ہیں۔خیال رہے کہ غلاف کعبہ کی تیاری میں سعودی عرب اپنا ایک منفرد مقام رکھتا ہے۔ غلاف کعبہ کی تیاری کے لیے باقاعدہ آڈیٹوریم قائم کیا گیا ہے جس میں فنی ماہرین کی 181 ٹیمیں کام کرتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *