متحدہ عرب امارات میں کام کرنیوالے غیر ملکی ملازمین کیلئے خوشخبری

متحدہ عرب امارات میں کام کرنیوالے غیر ملکی ملازمین کیلئے خوشخبری




دبئی( آن لائن اخبار) متحدہ عرب امارات میں کام کرنیوالے غیر ملکی ملازمین کیلئے خوشخبری، متحدہ عرب امارات میں کام کرنیوالے غیر ملکی ملازمین نیا قانون منظور، پاکستانیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

دبئی(آن لائن اخبار) شیخ خلفیہ بن زید النہیان کا تاریخی اقدام، متحدہ عرب امارات نے غیرملکی ملازمین کے حقوق کے تحفظ کا قانون منظور کرلیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں غیرملکی ملازمین سے برا سلوک کرنے والے افراد سے نمٹنے کے لئے نیا قانون منظور کرلیا گیا۔ قانون میں جنسی طور پر ہراساں کرنے، جبری مشقت اور 18 سال سے کم عمر افراد کو گھریلو ملازم رکھنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ نئے منظور شدہ قانون میں ملازمین کو ہفتے میں ایک دن کی چھٹی، سال میں 30 روز کی بامعاوضہ چھٹیاں اور 30 دن کی بیماری کی رخصت بھی فراہم کی گئی ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے شیخ خلیفہ بن زید النہیان نے اس قانون کی منظوری دی ہے اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس بل کا خیر مقدم کیا ہے۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات غیر ملکی مزدوروں کے سہارے ہی چلتا ہےجس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے مطابق امارات میں 80 لاکھ مزدور کام کرتے ہیں اور یہ تعداد وہاں کی آبادی کا 80 فیصد سے بھی زیادہ ہے۔ نئے قانون میں 19 پیشوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو تحفظ دیا گیا ہے جن میں چوکیدار، پارکنگ میں کام کرنے والے محنت کش، مالی، گھریلو ملازمین، خانساماں، آیائیں، نرسیں، ڈرائیور اور نجی استاد شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *