وزیر اعظم عمران خان کو ستاروں کی مبارکباد




وزیر اعظم عمران خان کو ستاروں کی مبارکباد

اسلام آباد (شوبزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان قومی اسمبلی میں 176 اراکین کی حمایت کے ساتھ پاکستان کے 22 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے ٗان کے وزیر اعظم منتخب ہوتے ہی ملک بھر میں کارکنان اور حمایتیوں نے خوشییاں منائی ٗسوشل میڈیا عمران خان کو مبارکبادینے میں سب سے آگے رہا ٗاس دوران اسٹارز بھی نئے وزیر اعظم کی حمایت میں آگے نظر آئے۔ پاکستانی شوبز انڈسٹری کے بڑے بڑے ناموں نے عمران خان کو ٹوئٹر پر 22ویں وزیر اعظم بننے پر مبارکباد پیش کی۔اداکار عمران عباس نے ٹوئٹر پر لکھا کہ عمران خان کو ہمارے نئے وزیر اعظم بننے

پر مبارکباد، بہت امید ہے کہ پاکستان کو اس طرح آگے بڑھتے ہوئے دیکھوں جیسے کبھی نہیں دیکھا۔کامیڈین زید علی نے لکھا کہ پہلی بار پاکستان میں سب خوش اور پر امید ہیں، خدا عمران خان کو وہ طاقت دے جس سے وہ اپنے کیے تمام وعدے پورے کرسکیں اور ہمارے خوبصورت ملک کو اس اونچائی پر لے جائیں جو اس سے قبل نہیں دیکھی۔اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے کہا کہ ہاں ہم نے عمران خان کا انتخاب کیا، اور پھر انہیں اپنا وزیر اعظم منتخب کیا۔فیصل قریشی نے عمران خان کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ خدا آپ کو ہر نیک مقصد میں کامیاب کرے۔اداکارہ عروہ حسین نے کہا کہ انہیں عمران خان کی حلف برداری کی تقریب کا بے صبری سے انتظار رہا۔ماورا حسین نے کہا کہ عمران خان کو وزیر اعظم بنتا دیکھ ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔حمزہ علی عباسی نے بھی عمران خان کے وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد ٹویٹ کی۔فرحان سعید نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ تبدیلی آ نہیں رہی ٗتبدیلی آگئی ہے۔




2 comments on “وزیر اعظم عمران خان کو ستاروں کی مبارکباد

  1. Pingback: عمران خان نے چیلنج کر دیا:سنیل گواسکر

  2. Pingback: عید الاضحی پر 3 پاکستانی فلمیں سینما گھروں کی زینت بنیں گی عید الاضحی پر 3 پاکستانی فلمیں سینما گھروں کی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *