پانامہ جے آئی ٹی عدالتی حکم پر بنی،چوہدری نثار




پانامہ جے آئی ٹی عدالتی حکم پر بنی،چوہدری نثار

اسلا م آباد…سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار نے پانامہ جے آئی ٹی کی تشکیل کے حوالے سے چیف جسٹس کے ریمارکس پر وضاحتی بیان میں کہاہے کہ جے آئی ٹی اعلیٰ عدلیہ کے 3 رکنی بنچ کے حکم کے تحت تشکیل دی گئی۔ اس میں فوجی افسران کی شمولیت بھی اسی فیصلے کا حصہ تھی۔ میرا یا وزارتِ داخلہ کا جے آئی ٹی کی تشکیل میں کوئی کردار تھا اور نہ فوجی افسران کی شمولیت کے حوالے سے کوئی عمل دخل، آگاہی یا کسی قسم کی مشاورت شامل تھی۔

پی ٹی آئی حکومت سے کیا توقعات ہیں؟رائے دیں

انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے عدالتی فیصلے کے تحت از خود متعلقہ اداروں جن میں ایف آئی اے، سی ایس ای سی پی، نیب اور ایف آئی اے شامل ہیں، سے 3،3 نام مانگے۔ آئی ایس آئی اور ایم آئی سے بھی انہوں نے خود ہی رابطہ قائم کیا۔ چوہدری نثار نے کہاکہ اس تمام عمل میں کسی وزارت یا حکومتی شخصیت کو شامل نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس ثاقب نثار نے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دئیے تھے کہ پانا مہ جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی اور ایم آئی کے افسران کو اس وقت کے وزیر داخلہ چوہدری نثار اور نواز شریف کی ہدایت پر شامل کیا گیا تھا۔

1 comment on “پانامہ جے آئی ٹی عدالتی حکم پر بنی،چوہدری نثار

  1. Pingback: مخصوص نشستوں پر منتخب خواتین کس کی رشتے دار

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *