کیپٹن(ر) صفدر کی گرفتاری کے بعد احتساب عدالت کی جانب سے بڑاحکم

کیپٹن(ر) صفدر کی گرفتاری کے بعد احتساب عدالت کی جانب سے بڑاحکم




لاہور (آن لائن اردو اخبار) کیپٹن(ر) صفدر کی گرفتاری کے بعد احتساب عدالت کی جانب سے بڑاحکم ۔تفصیلات کے مطابق مریم نواز لندن فلیٹس سے متعلق کیس میں احتساب عدالت میں پیش ہو گئیں۔عدالت نے مریم نواز کو انکی حاضری یقینی بنانے کیلئے 50 لاکھ روپے کے مچلکے احتساب عدالت میں داخل کرانے کاحکم دیدیا ہے۔ ذرائع کے مطابق طارق فضل چودھری نے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کی جانب سے مچلکے جمع کرائے اور آصف کرمانی اور پرویز رشید نے بطور گواہ دستخط کئے مریم نواز کی عدالت میں حاضری لگائی گئی اورلندن فلیٹس ریفرنس کی کاپیاں مریم نواز کو دے دی گئیں۔ یہ کاپیاں 53 صفحوں پر مشتمل تھیں جو مریم نواز کو دی گئیں۔

اس سے پہلے میاں نواز شریف کے داماد کیپٹن(ر) صفدرکوگرفتارکرلیاگیاتھا۔ ریٹائرڈ کیپٹن صفدراورمریم نواز لندن سے اسلام آباد پہنچے ہی تھے کہ نیب لاہور کی ٹیم نے کیپٹن صفدر کو گرفتارکرلیاتھا۔ ائیرپورٹ سےکیپٹن صفدر کوراولپنڈی آفس منتقل کیاگیا جبکہ مریم نواز کو پنجاب ہائوس بھیج دیا گیا تھا۔ کیپٹن صفدر کو ڈائریکٹر نیب رضوان نے گرفتارکیا۔ ن لیگ کے کارکن کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری پر نیب کی گاڑی کے آگے لیٹ گئے اور دھرنا دیدیا۔ کیپٹن صفدر پارک لین اپارٹمنٹس ریفرنس میں مطلوب ہیں اور احتساب عدالت نے انہیں گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کیخلاف سپریم کورٹ کی ہدایت پر احتساب عدالت اسلام آباد میں ریفرنس دائر ہے جبکہ احتساب عدالت نے کیپٹن صفدر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں اور نیب لاہور کو کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے احکامات پر عملدرآمد کرانے کا حکم دیا تھا۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *