riaz-shahid-ghazal

محترم ریاض شاہد صاححب کا یجمالی تعارف اور ایک خوبصورت غزل

تعارف

ریاض شاہد کا تعلق فیروز والا گاؤں سے ہے۔ فی الحال آپ بحرین میں رہائش پزیر ہیں۔ریاض شاہد 12مارچ 1965ء کو فیروز والا گاؤں ضلع گوجرانوالہ، پاکستان میں پیدا ہوئے۔ آپ کا اصل نام محمد ریاض ہے اور آپ نے شاعری کا آغاز 1999ء میں کیا۔ ریاض شاہد کا پسندیدہ صنف سخن غزل ہے۔آپ کے کلام کو ادبی حلقہ میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ آج کے تازہ کلام میں جناب ریاض شاہد کی عمدہ غزل قارئین کرام کیلئے پیشِ خدمت ہے۔

غزل

ضرورتیں تھیں مری اعتراف کرنا پڑا
لہذا سچ سے مجھے انحراف کرنا پڑا

انا پرست ھوں لیکن جھکا کسی کے لئے
یہ فیصلہ مجھے اپنے خلاف کرنا پڑا

اڑا ھوا تھا وہ ضد پر پہاڑ کی صورت
فصیلِ ذات میں اُسکی شگاف کرنا پڑا

چلا گیا تھا جو رشتوں کو توڑ کر یکدم
وہ آ گیا ھے تو اس کو معاف کرنا پڑا

روایتوں سے جُڑا ھوں اسی لئے مجھکو
غلاضتوں بھرے رستوں کو صاف کرنا پڑا

جُڑا رھوں میں بہر طور اپنے لوگوں سے
سو ہر لمحہ مجھے دل شین قاف کرنا پڑا

تمام راستے جب بند ھو گئے شاھد
حقیقتوں کا اسے انکشاف کرنا پڑا

ریاض شاھد/بحرین

انتخاب : ڈاکٹر عادل فہیم ، ابوظہبی متحدہ عرب امارات

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *