mansoor usmani ghazal

محترم منصور عثمانی صاحب کا اجمالی تعارف اور خوبصورت غزل

تعارف

منصور عثمانی کا تعلق مراد آباد انڈیا سے ہے.اور انہوں نے اپنی شاعری کا سفر 1970میں شروع کیا.منصور عثمانی صاحب نے 1980میں مشاعروں میں جانا شروع کیا آپ نے 18 ملکوں میں 77ادبی سفر کئے آپکو یوپی ،بہار ،مدھیہ، پردیش ،مغربی بنگال ،کی اردو اکیڈمیوں میں بہت سارے اعزازات سے نوازا گیا،آپ غزل انٹرنیشنل کتابی سلسلہ کےمدیر بھی ہیں

منصور عثمانی کی کتابیں

میں نے کہا “، “جستجو”،” غزل کی خوشبو”، “امانت “، اور کشمکش وغیرہ۔

غزل

عشق اظہار تک نہیں پہنچا
شاہ دربار تک نہیں پہنچا

چارہ گر بھی نجات پا لیتے
زہر بیمار تک نہیں پہنچا

میری قسمت کی میرا دشمن بھی
میرے معیار تک نہیں پہنچا

اس سے باتیں تو خوب کی لیکن
سلسلہ پیار تک تک نہیں پہنچا

انتخاب: ڈاکٹر عادل فہیم، ابوظہبی، متحدہ عرب امارات

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *