jaam-hafeez-larr ghazal

جام حفیظ لاڑ کا اجمالی تعارف اور خوبصورت غزل

تعارف

جام حفیظ لاڑ کا تعلق پاکستان کے شہر رحیم یار خان سے ہے۔اور وہ اس وقت بسلسل روزگار مدینہ منورہ میں مقیم ہیں ۔جام حفیظ لاڑ کا شمار نئے لکھنے والوں میں ہوتا ہے ۔وہ چھوٹی بحر میں بہت عمدگی کے ساتھ کلام لکھتے ہیں۔ آج کے تازہ کلام میں جناب حفیظ لاڑ صاحب کی خوبصورت غزل قارئین کرام کے لئے پیش خدمت ہے ۔

غزل

کبھی تو ہو گی سزا مکمل
دلاسا خود کو دیا مکمل

ہماری جانب کو آنے والے
جو آ رہا ہے , تو آ مکمل

تجهے جو چاہا تو ایسے چاہا
کہ خود سے ہوں میں جدا مکمل

ادهودا پن ہے ہر ایک شے میں
فقط ہمارا ، خدا مکمل

ازل سے پہلے ،ابد سے آگے
کہانی ہم کو سنا مکمل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *