rajesh reddy ghazal

ڈاکٹر راجیش ریڈی صاحب کااجمالی تعارف اور خوبصورت غزل

تعارف

ڈاکٹر راجیش ریڈی کاتعلق نا گپور سے ہے۔ وہ اس وقت ممبئی میں رہائش پزیر ہیں ۔ڈاکٹر راجیش ریڈی 22جولائی1952ء کو ناگپو ر( مہاراشٹر) انڈیا میں پیدا ہوئے ۔اور آپ نے شاعری کا آغاز 1980میں کیا ۔راجیش ریڈی صاحب نے 1985 سے مشاعروں میں جاناشروع کیا ۔راجیش ریڈی صاحب نے انڈیا کےعلاوہ انگلینڈ ، امریکہ ، دبئی ، ابو ظہبی ، بحرین ، دوحہ ،اور ماریشس کی طرف کئی ادبی سفر کئے ہیں ۔
شاعری میں آپکا کوئی استاد نہیں ہے ۔پسندید شاعر جناب مرزا غالب ہیں ۔

غزل

ہماری باہوں میں آکر بھی کیوں ہمیں سے گریز
سپردگی میں کبھی تو کرو نہیں سے گریز

میں داستان میں اس کی جہاں جہاں بھی رہا
سنا رہا ہے وہ کرکے وہیں وہیں سے گریز

تمام عمر ہمیں اس مکاں میں رہنا پڑا
وہ جس مکان کو ہر پل رہا مکیں سے گریز

ملا کے ہاتھ ہی کیوں رک گئے گلے بھی ملو
بنے ہو دوست تو پھر کیوں ہو آستیں سے گریز

نہ کھلتے راز کبھی کائنات کے ہم پر
ہماری جستجو کرتی نہ گر یقیں سے گریز

فلک سے نکلا تو رستے میں پڑ گئی یہ زمیں
میں چاہ کر بھی نہ کر پایا اس زمیں سے گریز

انتخاب: عادِلفہیٖم، ابوظہبی، متحدہ عرب امارات

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *