مسلم لیگ ن کے دیوانوں کے لئے بری خبر

مسلم لیگ ن کے دیوانوں کے لئے بری خبر




لندن (آن لائن اردو اخبار) مسلم لیگ ن کے دیوانوں کے لئے بری خبر، لندن سے آئی ایک بری خبر۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی بیماری، سیاسی دباؤ اور آرام نہ کرنے کی وجہ سے بیمار ہو گئے گئے ہیں۔ ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اس وقت ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں، انکا ہر دو گھنٹے پر ان کا بلڈ پریشر اور شوگر لیول چیک کیا جاتا ہے۔ایک اخبار کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں نے نواز شریف کو آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ نواز شریف کی بیماری کے پیشِ نظر تمام سیاسی سرگرمیاں عارضی طور پرروک دی گئی ہیں۔ قریبی ذرائع کے مطابق نوازشریف کو کچھ دنوں سے سینے میں تکلیف کی شکایت بھی تھی۔

دوسری جانب بیگم کلثوم نواز کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے اس لئے ڈاکٹروں نے انہیں ہسپتال سے گھر منتقل کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ بیگم کلثوم نواز کو گلے کا کنسر ہے جس وجہ سے وہ لندن میں اپنے بیٹے کے گھر میں مقیم ہیں جہاں انکا علاج چل رہا ہے۔ ابھی تک انکی 3سرجریز ہو چکی ہیں۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *