کراچی خواتین پر حملے کرنیوالے ملزم کی گرفتاری




کراچی (آن لائن اردواخبار) کراچی میں عورتوں پر حملہ کرنے والا فرد ابھی تک فرار، چھری مار کی گرفتاری بنی کراچی پولیس کےلیے ہوا۔ ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ گلستان جوہر میں ہو نے والے حملوں کے وجہ سے خواتین نے گھروں سے نکلنا کم کر دیا ہے ، جس کے باعث با زاروں میں نقل و حمل بہت کم نظر آنے لگی ہے۔ پولیس ابھی تک ملزم کا سراغ لگانے میں ناکام ہے، پولیس علاقہ مکینوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہوگئی ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پولیس کی صیح کاروائی نہ کرنے کے باعث خواتین پر حملے کرنے والا ابھی تک گرفتار نہیں ہو سکا ، رینجرزکی کارروائیاں تیزکرنے کی وجہ سے جمعہ کو کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ، میڈیا رپورٹ کے مطابق گلستان جوہر سے شک کی بنیاد پرایک شخص کو گرفتار کیا ہے جو خواتین پر حملوں میں ملوث ملزم سے مماثلت رکھتا ہے۔ دوسری جانب خواتین پر حملہ کرنے والے ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک سی ٹی ڈی کو دے دیا گیا، اے سی ایل سی اور سی آئی اے بھی معاونت کریں گے، اس حوالے سے آئی جی سندھ نے احکامات جاری کر دیئے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *