آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا شہدا کو خراج تحسین

آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا شہدا کو خراج تحسین




اسلام آباد (آن لائن اردو نیوز) ذرائع سےمعلوم ہوا ہے کہ پاک فوج کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ آزادی مفت میں نہیں ملتی، آزادی کی قیمت دھرتی کے بیٹوں کو ادا کرنی پڑتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے 2 جوانوں کی شہادت پر آرمی چیف نے شہداء کوخراجِ تحسین پیش کیا۔ ذرائع کے مطابق میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پرآرمی چیاف کا بیان شیئر کیا ہے۔ جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ اگر ہم آزادی سے زندگی گزار رہے ہیں تو اسکی وجہ ہماری دھرتی کے بہادر بیٹے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں پہاڑوں میں چھپے دہشت گردوں کی فائرنگ کی وجہ سے پاک فوج کے دو نوجوان شہادت پا گئے ہیں۔ ان دونوجوانوں میں سے ایک اکیس سالہ سیکنڈ لیفٹینینٹ عبد المعید تھے جن کا تعلق بوریوالہ ضلع وہاڑی سے تھا۔ جنہوں نے حال ہی میں پی ایم اے کا کورس پاس کیا تھا جب کہ دوسرے شہید نوجوان سپاہی بشارت کا تعلق گلگت کے گاؤں دینور سے ہے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *