عامر خان سینما گھروں پر راج کرنے کوہیں تیار۔ تفصیلات کے مطابق عامر خان

عامر خان سینما گھروں پر راج کرنے کوہیں تیار




دبئی (آن لائن اردو اخبار) عامر خان سینما گھروں پر راج کرنے کوہیں تیار۔ تفصیلات کے مطابق عامر خان اپنی گزشتہ سال کی فلم کی لاجواب کامیابی کے بعد ایک دفعہ پھر سینما گھروں کی زنیت بنے گے۔ انکی نئی فلم کا سیکرٹ سپر اسٹار ہے یہ فلم ابھی ریلیز تو نہیں ہوئیں۔ مگرجن افراد نے اس فلم کا ٹریلر دیکھا ہے وہ اس فلم کو دیکھنے کی کیلئے اس فلم کے ریلیز ہونے کا بڑی بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ اس فلم میں عامر خان کا رول ایک میوزیکل پروڈیوسر کا ہے اور اس فلم کی تمام کہانی ایک مسلمان لڑکی کے گھرانے پر مشتمل ہےجو کہ سنگر بننا چاہتی ہے لیکن اس کے والد اس پر پابندیاں لگا دیتے ہیں کہ وہ سنگر نہیں بنے گی تو وہ اپنے والد کی پابندیوں کی وجہ سے انٹر نیٹ پر اپنا چہرہ چھپا کر ایک ویڈیو اپ لوڈ کرتی ہے۔ فلم دنگل سے ڈیبیو کرنے والی زارہ وسیم اس فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔ نوازالدین نے اپنے ٹوئیٹراکائونٹ پر ٹویٹ کی ہے کہ سیکرٹ سپر اسٹار سال کی بہترین فلم ہے اس فلم میں تمام اداکاروں کی اداکاری لاجواب ہے۔ عامر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی فلم سیکرٹ سپر اسٹار میری فلم دنگل سے زیادہ بڑی اور بہترین ہوگی۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *