خدا نے مجھے عقل دی اور طیارہ گرنے سے چند لمحے پہلے یہ کام کرکے میں زندہ بچ گئی

خدا نے مجھے عقل دی اور طیارہ گرنے سے چند لمحے پہلے یہ کام کرکے میں زندہ بچ گئی




دبئی(آن لائن اردو نیوز) پچھلے سال اٹھائیس نومبر کے دن لامیا ائیر لائنزکی ایک فلائٹ کولمبیا میں گر کر تباہی کا شکار ہو گئی تھی اور اس فلائٹ میں مسافروں اور جہاز کے عملے سمیت ستہتر افراد شامل تھے۔ جن میں اکہتر افراد اس حادثے کی وجہ سے اپنی جان کی بازی ہار گئے اور ان میں چھ افراد معجزانہ طور پر صحیح سلامت بچ گئے۔ انہی چھ افراد میں اٹھائیس سال کی ائیر ہوسٹس زیمینا سواریز بھی شامل تھی اور اس حادثے کو ایک سال گزر جانے کے بعد ائیر ہوسٹس نے اپنی محفوظ رہنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ جب طیارہ زمین کی طرف گرنا شروع ہوا تو میں بھاگ کر جہاز کے بالکل پچھلے حصے میں چلی گئی تھی۔ میں سمجھتی ہوں کہ مجھ سے یہ کام خدا نے کروایا تھا کیونکہ اسے میری زندگی محفوظ رکھنا تھی اور اس حادثے کے بعد میں خوابی بیماری کا شکار ہو گئی ہوں اور اب مجھے سونے کیلئے نیند کی گولیاں لینی پڑتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *