Uzma Shahzadi Interview By Usman Atis

      No Comments on Uzma Shahzadi Interview By Usman Atis
Uzma Shahzadi Interview

انٹرویو: عثمان عاطس

س: کچھ اوائل عمری اور تعلیم کے بارے میں بتائیں؟
عظمیٰ شہزادی: پیدائش ملتان کی ہے تعلیم بی ایس سی تک میں سانس سٹوڈنٹ رہی اورایم اے ایجوکیشن میں، ایم بی اے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں، ایم فل2007ء میں بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی ملتان ایجوکیشن اسسمینٹ میں اورآج کل پی ایچ ڈی کر رہی ہوں بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی ملتان سے۔

س: سب سے پہلے ایک روائتی سوال لفظوں سے رشتہ کب جڑا ؟ پہلا شعر کونسا کہا اگر یاد ہو ؟
عظمیٰ شہزادی: لفظوں سے رشتہ تو بچپن میں ہی جڑ گیا تھا۔ کیونکہ گھریلو ماحول ادبی تھا اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ والدہ کوکتابوں کا شوق تھا۔ میں نے نسیم حجازی کو بچپن میں ہی پڑھ لیا تھا اورحفیظ جالندھری کا شاہ نامہ اسلام کی آٹھ، نوجلدیں بچپن میں ہی پڑھنے کے ساتھ رٹ بھی لی تھی۔ اس لیے بچپن سے ہی لفطوں کے ساتھ رشتہ جڑ گیا۔

س: کس بحر میں غزل پسند ہے ؟ آپ کا اپنا کوئی پسندیدہ شعر ؟
عظمیٰ شہزادی: شعراورایک نظم جومجھےبہت پسند ہےپہلے نظم جو کہ  دوری کے نام سے لکھی تھی
تنہا چاند اورسرد ہوا
تیری یاد اور میں
دھندلا عکس بارش کا پانی
دور کہیں تو اور میں

Uzma Shahzadi Poetry

میرا پسندیدہ شعر
سانسوں سے چاہتوں کی حرارت نکال کر
ملتا ہے روز دل سے محبت نکال کر

س: والدین کو جب پتہ چلا کہ ان کا صاحبزادی شعر کہتا ہے تو ان کا ردِ عمل کیا تھا ؟
عظمیٰ شہزادی: گھریلو ماحول ادبی تھا اس لیے والدین نے کبھی روکا نہیں لیکن والدہ یہ کہتی کہ سلیبس کی کتابوں کی طرف زیادہ توجہ دو۔
س: آپکا قلمی عظمیٰ شہزادی ہے اس نام کو رکھنے کی کوئی خاص وجہ ؟
عظمیٰ شہزادی: عظمیٰ شہزادی والدین کی طرف سے دیا گیا نام ہے اسی کو اپنا قلمی نام بنا لیا۔

Uzma Shahzadi
س: کیا کبھی کسی سے اصلاح لی ؟ کس شاعر کو خود کے لیے زیادہ موثر سمجھتے ہیں ؟
عظمیٰ شہزادی: بہت زیادہ اصلاح تو نہیں برحال لی ضرور ہے۔ مجھے مختار تلہری ،ایم محمد طارق راحیل ، شہزاد سہیل صاحب کا شرف تلمزحاصل ہے۔ حفیظ جالندھری، فیض احمد فیض ، امجد اسلام امجد ، علامہ محمد اقبال، مرزا غالب، میرتقی میر اور اپنے وقت کے تمام بڑے شعراء سے متاثرہوں۔
س: شاعری کے بارے میں آپ کا خیال کیا ہے شاعری کیا ہوتی ہے ؟ شاعری کا ذاتی زندگی پر کوئی مثبت یا منفی اثر اگر پڑا ہو تو ؟
عظمیٰ شہزادی: شاعری خوبصورت احساس ہے۔ شاعری شاعرکا اپنا احساس، تصور، تخیل، اسکی فکر اور بہت کچھ ہے۔ میرے نزدیک شاعری کے ہمیشہ اچھے ہی اثرات ہوتے ہیں۔  میری زندگی پرشاعری کے مثبت اثرات ہیں منفی بالکل نہیں۔
س: طنز و مزاح سے لگاو ؟ کیا کبھی شاعری کے علاوہ نثر میں کچھ لکھا ؟
عظمیٰ شہزادی: طنز و مزاح سے لگاؤ ہے اور طنز مزاج کو پڑھنا بھی پسند کرتی ہولیکن کبھی لکھا نہیں ہے۔
س: جہاں سوشل میڈیا نے نئے لکھنے والوں کے لیے سہولیات دی ہیں وہاں پر کتب سے دوری بھی دی ہے ۔ آپ کے خیال میں وہ کتابوں کا دور ٹھیک تھا یا حال ٹھیک ہے ؟ کتابوں سے محبت کا کوئی ذریعہ ؟
عظمیٰ شہزادی: کتابوں والادور اچھا ہے کیونکہ وہ انسانی فطرت کے ساتھ زیادہ ملتا جلتا ہے۔ جہاں سوشل میڈیا نے آسانی پیدا کر دی ہے وہی ادب کو اختصار کی طرف لایا گیا ہے۔اس لیے کتابوں کا دور ٹھیک تھا۔
س: محبت کے بارے میں کچھ بتائیے کیا آپ نے کبھی محبت کی ؟ کیا شاعر ہونے کے لیے محبت ضروری ؟
عظمیٰ شہزادی: محبت کا ہونا ہر انسان کیلئے ضروری ہے میں نے بھی اپنی فیملی اورجیون ساتھی سے محبت کی ہے۔ انسان کو اپنے گھر سے بھی محبت ہوتی ہے، جانوروں سے محبت ہوتی ہے وغیرہ وغیرہ۔
س: پہلی ملاقات میں سامنے والی شخصیت میں کیا دیکھتے ہیں آپ ؟
عظمیٰ شہزادی: چہرے کے تاثرات دیکھتی ہو کیونکہ چہرے کے تاثرات بہت کچھ بتاتے ہیں۔

Uzma Shahzadi Interview
س: کیا شاعری کے لئے دکھ کا ہوناضروری ہے؟
عظمیٰ شہزادی: شاعری کیلئے دکھ کا ہونا ضروری نہیں ہے ہجرکوبھی محبت میں بیان کیا جاسکتا ہے۔
س: غالب کے بارے میں آپ کی رائے ؟
عظمیٰ شہزادی: غالب صاحب ہر صدی کے شاعر،زندہ شاعراور تا ابد شاعرہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *