Uzma Shah Beautiful Poems | Uzma Shah Poetry In Urdu

      No Comments on Uzma Shah Beautiful Poems | Uzma Shah Poetry In Urdu
Uzma Shah Beautiful Poems

عظمی شاہ صاحبہ کے خوبصورت کلام میں سے چند آزاد نظمیں قارئین کرام کے لیے پیش خدمت ہیں۔

کھڑکیاں

بہت
سختی سے
بند کی
ہیں
میں نے

Uzma Shah Beautiful Poems
وہ سبھی کھڑکیاں
جو کھلتی تھیں
تیری جانب

Uzma Shah

رات کے

Uzma Shah Beautiful Poems

اس پہر جاو گے کدھر
اندھیرا ہے
اورگہرا بھی بہت ہے
میری مانو
کچھ پل اور ٹھر جاو
سفر لمبا ہے
اور کہرا بھی بہت ہے

“خود اختیاری ہجر”

میری جاں
پہ
اب تک
گزرے تمام لمحوں
میں
وہ لمحہ
بہت بھاری تھا
سا منے
ہجر تھا
اور ہجر
خود اختیاری تھا

Uzma Shah

“تیرے حوالے”

خواہشوں میں
ایک
خواہش
یہ بھی ہے
تیرے
حوالوں
سے
جانی جاؤں

“اندر کا شور”

اندر کا شور
گہرا
اور پرزور
کان پڑی آواز
سنائ نہیں دیتی
زندگی
تجھ سے
ہٹ کر
دکھائی نہیں دیتی

Uzma Shah

“بارش”

Uzma Shah Beautiful Poems

مدت بعد
ٹھہری
تیرے شہر میں
مدت بعد
بارش
سے ملنے گئ میں
کھل کے
برسی بارش
اور کھل کے
روئی میں

کہانی

کہانی میں
ایسا
باب بھی آئے گا
وقت
رک کے بتائے گا
ہجر
گزارنے سے بھی
گزرا نہیں کرتا
محبت
گر زخمی ہو
زخم
سوکھا نہیں کرتا

Uzma Shah

خالی ذہن

بسا اوقات
ایسا بھی ہوتا ہے
ذہن کچھ بھی
سوچ نہیں پاتا
مکمل خالی
ہوتا ہے

“میرا مکمل”

اسے بھی
علم ہے یہ
ہم اپنے لئے
ذرا سے بھی نہیں ہیں
اور پورے
اس کے ہیں

Uzma Shah

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *