Usman Liaqat Tahir Introduction And Lyrics

Usman Liaqat Tahir Introduction And Lyrics

عثمان لیاقت طاہر صاحب کا تعارف اور کلام

تعارف
عثمان لیاقت طاہر بہت اچھے شاعر ہیں۔ عثمان لیاقت طاہرصاحب کا تعلق ضلع سدھنوتی آذادکشمیر سے ہے۔ آپ نے انگلش میں ایم اے کی ڈگری حاصل کی۔ زمانہ طالب علمی میں ہی شاعری کا آغاز کر دیا تھا۔ عثمان لیاقت طاہر صاحب کی شاعری میں پسندیدہ صِنف غزل ااور نعت رسول مقبول ہے۔ آئیں عثمان لیاقت طاہرصاحب کو مزید انکے کلام ذریعے جانتے ہیں۔

Usman Liaqat Tahir Introduction And Lyrics

چند متفرق اشعار

پھر محمد (صہ) کے مدینے میں بلائے جائیں
پہلے احباب کو آداب سکھائے جائیں

جب مری موت مرے سر پہ کھڑی ہو یارو
مجھ کو حسان کے اشعار سنائے جائیں

اس سے پہلے کہ یہاں شعر اچھالے جائیں
ایسی آنکھوں کو مری جان بچا لے جائیں

کل کو گھر میں بھی تو بیٹی نے جنم لینا ہے
ورنہ لڑکی کو کہیں دور بھگا لے جائیں

کتنی میٹھی زبان والی ہو
جیسے کوئی دکان والی ہو

میں یہ سمجھا یہاں اکیلا ہوں
تم بھی اردو زبان والی ہو

Usman Liaqat Tahir Introduction And Lyrics

آؤ قوس_قزا کے رنگوں سے
اس کے گالوں کی بات کرتے ہیں

لوگ دیوار توڑ دیتے ہیں
آپ تالوں کی بات کرتے ہیں

آپ سے تم پہ آ گئی وہ اور
آج کل نام سے بلاتی ہے

بڑے بھائی کو میں نے مار ڈالا
مجھے گھر پر حکومت چاہیے تھی

Usman Liaqat Tahir Introduction And Lyrics

میں پہلے بھی محبت کر چکا تھا
اسے پہلی محبت چاہیے تھی

اس کے ہاتھ کی چائے بھی اچھی ہوتی ہے
لیکن یار جو اس کی کافی ہوتی ہے

اس کے گال کے تل سے واقف تھوڑی ہے
یہ جو پھول پہ تتلی بیٹھی ہوتی ہے

اتنی اچھی پنسل سچ میں تھوڑی ہے
جتنی اس کے ہاتھ میں لگتی ہوتی ہے

ساتھ آگے نہیں بھی جاتے تم
بس سٹیشن تلک تو آتے تم

یوں تو پیچھے بہت صدائیں تھیں
پر میں رکتا اگر بلاتے تم

Usman Liaqat Tahir Introduction And Lyrics

آپ ہی دل تلک اترتے ہو
لوگ تو آنکھ تک ہی آتے ہیں

کیا غلط ہے اگر محبت ہے
آپ کیوں بات کو بڑھاتے ہیں

Usman Liaqat Tahir Introduction And Lyrics

ساتھ رہ کر کیا سنہرا ہو گیا
میں تو بالکل آپ جیسا ہو گیا

سو ہماری سب محبت ختم شد
کل ہمارے پیچ جگھڑا ہو گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *