مختصر افسانہ خدمت

      No Comments on مختصر افسانہ خدمت
مختصر افسانہ خدمت

ازقلم: امین اڈیرائی

ادبی تنظیم بیمارِ ادب کی جانب سے ایوارڈ تقریب کی دعوت تھی سو میں سخن آباد کے پریس کلب پہنچا بڑے بڑے لوگ آئے ہوئے تھے۔ تنظیم کی جانب سے پانچ لوگوں کو ادبی خدمات پر ایوارڈ دیئے گئے۔ چار ایوارڈ تو ٹھیک تھے لیکن ایک ایوارڈ میری سمجھ میں نہیں آیا کہ کس ادبی خدمت پر دیا گیا۔

جب پروگرام ختم ہوا تو میں نے تنظیم کے روحِ رواں شعلہ شعور پوری سے پوچھا” معاف کرنا مجھے جمن جلال آبادی کو ملنے والا ایوارڈ کچھ سمجھ میں نہیں آیا کہ آپ نے ان کی کس ادبی خدمت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے انہیں ایوارڈ سے نوازا ہے؟ ” شعلہ صاحب ہلکا سا مسکرائے اور قریب ہوکر بولے” سب سے بڑی ادبی خدمت تو انہوں نے ہی کی ہے

“مجھے حیرت ہوئی ” کیا مطلب میں کچھ سمجھا نہیں ایسی کون سی ادبی خدمت کردی انہوں نے جس کا مجھے علم نہیں ہے ..!!؟ ” شعلہ صاحب نے میرے کاندھے پر ہاتھ رکھا اور رازدانہ انداز میں بولے ” یہ ایوارڈ انہوں نے ہی تو بنوا کے دیئے تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *