ترانہ مدرسہ الاصلاح جینت گڑھ

tarana

ترانہ مدرسہ الاصلاح جینت گڑھ
دانش حماد جاذب

مدرسہ پیاراہمارا مرکز ایمان ہے
نام الاصلاح اسکا جینت گڑھ کی شان ہے
خوب محنت سے سنوارا ہے اسے اسلاف نے
علم دیں بنیاد اس کی ، علم ہی پہچان ہے
راہ میں حائل ہوئی جب بھی مصیبت نام کی
اس ادارے نے جڑیں مضبوط کیں اسلام کی
پاسداری بھی سکھائی رب کے ہر احکام کی
دین کی باتیں اسی نے ہر زباں پر عام کی

آن لائن اردو ڈاٹ کام کے ملٹی میڈیا میں محفوظ ترانے کی وڈیو دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں 

کردیا پرنور ہر اک گھر کو یہ برہان ہے
نام الاصلاح اسکا جینت گڑھ کی شان ہے
رہتی ہے کوشش ہر اک طالب یہاں کی شان ہو
کوئ بوبکرو عمر حیدر کوئی عثمان ہو
کارناموں سے ہمارے یہ زماں حیران ہو
وقت پڑجائے اگر اسلام پر قربان ہو
ہم مسلماں ہیں خداکاہم پہ یہ احسان ہے
نام الاصلاح اسکا جینت گڑھ کی شان ہے

یا الہی اس چمن کا بھی بلند معیار ہو
اس کا ہر فرزندکامل پیکرکردار ہو
بر سر پیکار ہو خوددار ہو انصار ہو
دین کی خدمت کی خاطر ہر گھڑی تیار ہو
ہے خوشی جاذب کہ توبھی صاحب قران ہے
نام الاصلاح اسکا جینت گڑھ کی شان ہے
مدرسہ پیاراہمارا مرکز ایمان ہے
نام الاصلاح اسکا جینت گڑھ کی شان ہے
خوب محنت سے سنوارا ہے اسے اسلاف نے
علم دیں بنیاد اس کی علم ہی پہچان ہے

 

tarana-hammad-jazib

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *