تقریب تقسیم ایوارڈ و محفل مشاعرہ

تقریب تقسیم ایوارڈ و محفل مشاعرہ

رپورٹ: مسعود تنہاؔ

ادبی تنظیم بزم فکرادب کے زیر اہتمام چوتھی سالانہ تقریب تقسیم کتب وایوارڈ اور محفل مشاعرہ کا انعقاد بتاریخ 26نومبر سہ پہر تین بجے ٹی ایم اے ہال میونسپل کمیٹی ساہیوال میں کیا گیا۔ صدارت اردو پنجابی کے معروف شاعر ڈاکٹر عنایت اللہ بلوچ نے کی جبکہ ارشد شاکر صدرساہیوال پریس کلب، ملک فاروق کنڈان، فاروق لودھی، صابر سودائی، عاشروکیل راؤ، تقریب کے مہمانان خصوصی تھے، بانی وچیئرمین بزم فکرادب اسداعوان بھی سٹیج پر جلوہ افروزتھے۔

whatsapp-image-2017-11-28-at-5-53-51-pm

تقریب کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔نظامت کے فرائض سنیئر کمنٹیٹر صابر اعوان نے سرانجام دئیے۔تلاوت کلام پاک کی سعادت ملک اشفاق ونی نے حاصل کی ۔ پہلی نشست محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جس میں سمیع اللہ سمیع،نصرت بلوچ،عاجز کمال، امان اللہ جاذب ،حسیب الحسن، اسماعیل ارشد، اسماعیل سچل، ارسلان ارسل، غوث محمد لال، محمد نعیم طلب ، رفیق آزاد،سرفراز ضیا،مستحسن جامی ،ارشد سائل، عاشروکیل راؤ، مسعود تنہا، ارشد محمود ارشد، فراست خان کھوسہ، افتخار عاکف،فاروق لودھی ،صابر سودائی ،اسداعوان،صاحب صدارت ڈاکٹر عنایت اللہ بلوچ نے اپنا کلام پیش کیا۔

whatsapp-image-2017-11-28-at-5-53-53-pm

تقریب کے دوسرے حصے میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والے شعرا اور صحافیوں کو کتب اور ایوارڈ سال 2017دئیے گئے۔ ان میں فراست خان کھوسہ، اسماعیل ارشد، رفیق آزاد، ارشدسائل، فداحسین شیرازی، ارشد محمود ارشد، عاشروکیل راؤ، اقبال ندیم، ڈاکٹر محمد مقصود شاہ ہاشمی، محمد اشرف جوئیہ، اسماعیل سچل، راجہ حاجی عابد حسین، حسین صابر اعوان، رانا خرم شہزاد کے اسمائے گرامی شامل ہیں۔ ڈاکٹر عنایت اللہ بلوچ، اسداعوان اور ارشد شاکر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ساہیوال میں ادبی تقریبات کا فروغ ہمارا اولین فریضہ ہے۔ ادبی تقریبات کی ہرممکن سرپرستی کی جائے اور نئے قلمکار وں کو سٹیج پر لانے کےلئے اقدامات کئے جائیں۔ تقریب کے اختتام پر بزم فکراد ب کی جانب سے لذت کام ودہن کا بھی اہتمام کیا گیا تھا،یہ پروقار تقریب تین گھنٹے تک جاری رہی۔

whatsapp-image-2017-11-28-at-5-53-52-pm

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *