Suman Shah Introduction | Suman Shah Poet

      No Comments on Suman Shah Introduction | Suman Shah Poet
Suman Shah Introduction

محترمہ سمن شاہ صاحبہ کا تعارف

تعارف
محترمہ سمن شاہ صاحبہ کا اصلی نام شاہدہ شاہ ہے۔ نک نیم سمن شاہ اور یہی نام آپکی شناخت بھی ہے اور ساتھ ساتھ تخلص بھی۔ سمن شاہ صاحبہ پاکستان کے شہر جہلم میں پیدا ہوئیں اور کراچی میں تعلیم حاصل کی۔ آپ نے وومن کالج کراچی سے گریجویشن ان فائن آرٹس کیا ۔ سمن شاہ صاحبہ بہت اچھی شاعرہ ہونے کے ساتھ ساتھ نثرنگاری ،کالم نگاری، مزاحیہ کالمز اور پنجابی زبان میں بہت اچھی شاعری کرتی ہیں۔ سمن شاہ صاحبہ اردو، پنجابی ، انگلش اور فرنچ بہت اچھی بول لیتی ہیں۔

کیونکہ آپ تقریباََ پچھلے پندرہ سال سے فرنچ سوشل ڈپارٹمنٹ سروس اسپیشلسٹ فار چلڈرن میں بطور اسپیشلسٹ فیملی اسسٹنٹ اپنی خدمات انجام دے رہیں ہیں۔ آپ کا پسندید مضمون اردو ہے اسکی خاص وجہ یہ بھی ہے کہ بچپن سے گھر میں ادبی ماحول تھا اس وقت گھر میں ڈیلی اخبار کے علاوہ اخبار جہاں خواتین ڈائجسٹ پاکیزہ ڈائجسٹ زیب انساء ابن صفی کے ناول جاسوسی ڈائجسٹ عمران ڈائجسٹ اور نونہال پرستان کی دنیا وغیرہ آتے تھے۔ گھر میں امی جان کو ادبی رسائل پڑھنے کا بہت شوق تھا جو ابھی تک برقرار ہے اور انہی کی وجہ سےآپکو بھی پڑھنے کا شوق پیدا ہوا اور اسی شوق نے آگے چل کر لکھنے کی طرف مائل کیا۔

Suman Shah Introduction
لکھنے کی ابتدا مختصر افسانوں سے کی جو اس وقت کے مقامی اخبارات میں شایع ہوئے۔ ۱۳ سال کی عمر میں پہلا افسانہ لکھا اورپاکستان سے عرصہ دراز تک ماہنامہ رسالے لگوائے رکھے۔ فرانس آنے کے بعد بھی ادبی رسائل کی طرف توجہ رہی اور فرانس میں پہلے اردو میگزین تڑپ کے لیے سب ایڈیٹر کی حیثیت سے کام کیا۔ اس دوران یورپ سے شایع ہونے والے کئی ادبی رسالوں میں لکھنے کا سلسلہ جاری رہا۔

شاعری کی ابتدا 2002 سے ہوئی، آپکی شاعری کا پہلا مجموعہ کلام  تم سے تمہی تک 2006 میں منظر عام پر آیا اور اس کے بعد شاعری آپکی زندگی کا وہ حصہ بن گئی جس کے بنا زندگی بے رنگ نظر آتی ہے۔ فرانس میں کئی ادبی رسالوں میں کام کیا جس میں ڈیلی سویرا انٹرنیشنل قابل ذکر ہے۔ آپکا شریف اکیڈمی میں ایگزیکٹو ایڈیٹر برائے یورپ میں تعاون شامل ہے اس کے علاوہ کئی ویب سائٹ کی نمائندگی کی۔ جن میں اہل قلم یورپ اپنا انٹرنیشنل ڈیلی جائزہ انٹرنیشنل نیوز پپلز ایجنسی وغیرہ قابل ذکر ہیں۔

سمن شاہ صاحبہ کا یورپ کی متعدد ویب سائٹ اور اردو میگزین وغیرہ میں کلام شائع ہو چکا ہے اور سب سے خاص محترمہ سمن شاہ صاحبہ فرانس میں اپنی ایک ادبی تنظیم  پیرس ادبی فارم چلاتی ہیں ۔ اورآپ اس ادبی تنظیم کی چیئرمین ہیں اس فارم کے تحت فرانس میں انٹرنیشنل مشاعرے ، کانفرنسس ، ادبی نشستیں اور کتابوں کی رونمائی کے بہت سارے پروگرام منعقد ہوتے رہتے ہیں۔ دیارے غیر میں جب اردو ادب کے حوالے سے بات کی جائے خاص طور پر یورپ کی تو پیرس ادبی تنظیم کا نام سرفہرست آتا ہے اور اس کا سہرا محترمہ سمن شاہ صاحبہ کو جاتا ہے۔ جنہوں نے بے انتہاء محنت کر کے اس تظیم کو قائم کیا۔

Suman Shah Introduction
محترمہ سمن شاہ صاحبہ کو آپکی حسن کارکردگی پر بہت سارے ایوارڈز مل چکے ہیں۔ جن میں اہل قلم ایوارڈ بار سلونہ ،  اردو جرمن کلچر سو سائٹی جرمنی کی جانب سے ایوارڈ ، فیض فہمی ایوارڈ یونیورسٹی آف لندن اسکول اورینٹل آف افریقن سٹڈیز اردو سوسائٹی کی جانب سے ملا۔ اور آپکو  فرانس میں ادبی تقریبات سمینار اور اردو کو جاوداں رکھنے کی جدوجہد پر ادبی اور سوشل حلقوں کی جانب ادبی سفیر کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

سمن شاہ صاحبہ  کو یورپ کے متعدد ممالک فرانس اسپین اٹلی ہالینڈ جرمنی بیلجئم لندن ناروے وغیرہ میں متعدد مشاعروں میں بارہا شرکت کا اعزاز مل چکا ہے۔ اور اس کے علاوہ آپکی  چھ نظموں کا فرنچ ترجمہ بھی کیاگیا ہے اور فرنچ مشاعروں میں شرکت کا موقع بھی ملا ہے اورآپ ایک فرنچ تنظیم سے وابستہ بھی ہیں۔

سمن شاہ صاحبہ بہت سارے مشاعروں میں نظامت کےفرائض بھی سر انجام دے چکی ہیں۔ آپ کا دوسرا شاعری مجموعہ ہمیشہ تم کو چاہیں گے منظر عام پر آ چکا ہے۔ سمن شاہ صاحبہ بہت ہی خوبصورت انداز میں آزاد نظمیں لکھتی ہیں جو کہ اپنی مثال آپ ہیں۔ اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے آپ نے اپنے دوسرے شاعری مجموعہ میں بہت سی آزاد نظمیں لکھی ہیں۔ ان میں ایک پانچ سطری نظم جس کے آخر میں کتاب کا نام بھی موجود ہے وہ نظم پیش خدمت ہے۔

Suman Shah Introduction
بہت ہی جان لیوا ہیں
وافا کے راستے ہمدم
مگر بھر بھی نباہیں گے
ہمیشہ تم کو چاہا ہے
ہیمشہ تم کو چاہیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *