Siraj Joiya Interview By Usman Atis

Siraj Joiya Interview By Usman Atis

آن لائن اردو ڈاٹ کام کی جانب سے انٹرویو

سراج جوئیہ صاحب کا خصوصی انٹرویو

انٹرویو: عثمان عاطس

آن لائن اردو: اگر کچھ اپنی اوائل عمری کے باری میں بتانا مناسب سمجھیں تو؟
سراج جوئیہ: السلام علیکم میری جائے پیدائیش چکمنبر51 شمالی تحصیل یزمان ضلع بہاولپورمیں ہوئی۔ تعلیم میٹرک یزمان ہائی سکول سےمکمل کی۔
آن لائن اردو: آپ کا نام اور قلمی نام ؟ نیز اس قلمی نام رکھنے کی کوئی خاص وجہ؟
سراج جوئیہ: نام محمد سراج دین ہے اور قلمی نام سراج جوئیہ ہے اور وجہ کوئی خاص نہیں جوئیہ ھماری برادری ہے سو شارٹ کر لیا تھواڑا سا۔

آن لائن اردو: آپ نے لکھنا کب شروع کیا؟ نیزپہلی تحریر کیا تھی؟ اور آپ کی پہلی تحریر کب اور کہاں شائع ہوئی؟
سراج جوئیہ: لکھنا 2013 سے شروع کیا تھا اور پہلی تحریر فیسبک پہ برما کے نام لکھی تھی
آن لائن اردو: آپکی کوئی تصنیف؟ برکی کتب ویب سائٹ، بلاک وغیرہ؟
سراج جوئیہ: صرف واٹس ایپ پہ دلچسپ معلومات کے نام سے 9 گروپس ہیں اورمحفل شعروسخن، پاکستان نیوز، فیسبک پہ، دلچسپ معلومات یہ دنیا عجب تماشہ ہے۔
آن لائن اردو: ان اساتذہ کا نام جن سے آپ اصلاح لیتے ہوں؟
سراج جوئیہ: ماسٹر محمد آصف صاحب

آن لائن اردو: آپکو لکھنے کے لئے کون سا وقت، کون سی جگہ پسند ہے، اور کیوں؟
سراج جوئیہ: بس جہاں وقت مل جائے لکھ لیتا ھوں کوئی خاص نہیں۔
آن لائن اردو: کون سی تحریر لکھنا چاہتے ہیں لیکن ابھی تک لکھ نہیں پائے ؟
سراج جوئیہ: تمام انبیاء کرام علیہ السلام کے نام مبارک۔
آن لائن اردو: آپ ماحول بنا کر سوچ سمجھ کر لکھتے ہیں یا شاعری کی طرح خیالات کی آمد ہوتی رہتی ہے؟
سراج جوئیہ: بس چلتے پھرتے کوئی واقعہ دیکھ کے خیال بن جاتا ہے

آن لائن اردو: کیا شاعری کے لئے محبت یا غم کا ہونا ضروری ہے؟ نیز کیا آپ نے کبھی محبت کی ہے؟
سراج جوئیہ: سراج جوئیہ: میرا نہیں خیال کے غم یا کچھ اور ھونا ضروری ہے بس اچھا ماحول اور خیالات ھوں۔

Siraj Joiya Interview By Usman Atis ماشاءاللہ

آن لائن اردو: کوئی ایسی کتاب جو آپ چاہتے ہیوں کہ سب کو پڑھنی چاہیئے؟
سراج جوئیہ: سیرت النبی ﷺ۔

آن لائن اردو: اپنے کلام میں سے اپنا پسندیدہ کلام ( کوئی شعر، نظم یا غزل) جو آن لائن اردو کے قارئین کی بصارتوں کی نذز کرنا چاہیں؟
سراج جوئیہ: پسندیدہ کلام

ھزاروں منزلیں ھونگی ھزاروں کارواں ھونگے
نگاھیں تیری ھمیں ڈھونڈینگی نہ جانے ھم کہاں ھونگے

آن لائن اردو: کن شعراء سے متاثر ہیں؟ نئے اور پرانے آپکے پسندیدہ شاعر کون سے ہیں؟
سراج جوئیہ: فراز، شاکر شجاع آبادی، ساحر لدھیانوی
آن لائن اردو: نئے لکهنے والوں کو کیا مشورہ دینا چاہیں گے؟
سراج جوئیہ: آپ کی سوچ پازیٹوھونی چاہیے پھر آپکے پاس لکھنے کیلیےھزاروں خیالات بنتے آئینگے۔

آن لائن اردو: کسی ادبی گروہ سے وابستگی؟ اردو ادب کی ترویح و ترقی کے لیے جو کام ہو رہا ہے کیا آپ اس سے مطمئن ہیں؟
سراج جوئیہ: کسی بھی گروپ سے وابستگی نہیں ہے اور ماشاءاللہ بہت اچھی کوشش ھو رہی ہے
آن لائن اردو: آن لائن اردو ڈاٹ کام اردو ادب کے لئے جو کام کر رہی ہے آپکی نظر میں کیسا ہے؟
سراج جوئیہ: ماشاءاللہ بہت عمدہ ہے، اللہ پاک حوصلے بلند رکھے آمین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *