سعود عثمانی کے مجموعہ کلام جل پری کی تقریب پذیرائی

jal-pari-2

تقریب کا اہتمام سعود عثمانی صاحب کے دوستوں اور حرف کار کے سرگرم متظمین و ممبران نے کیا

رپورٹ: بلال احمد

jal-pari-2

مورخہ یکم اکتوبر بروز ہفتہ جناب سعود عثمانی کے تیسرے مجموعہ کلام ـ جل پری ـ کی تقریب پذیرائی ایمبیسڈر ہوٹل میں مقامی وقت کے مطابق دوپہر 3:30 پر شروع ہوئی ۔ تقریب کا اہتمام سعود عثمانی صاحب کے دوستوں اور حرف کار کے سرگرم متظمین و ممبران نے کیا ۔ تقریب میں لاہور کے ادبی حلقے سے جناب مرتضٰی برلاس، جناب پروفیسر ڈاکٹر نجیب جمال، جناب اوریا مقبول جان، محترمہ سلمٰی اعوان، محترمہ حمیدہ شاہین اور محترمہ عنبرین صلاح الدین جبکہ ڈنمارک سے محترمہ صدف مرزا شریک ہوئیں ۔ تین گھنٹوں سے زیادہ وقت پر محیط اس ادبی تقریب کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا ۔ سعود عثمانی صاحب کی شخصیت اور شاعری، خصوصی طور پر جل پری پر jal-pari-1مضامین، ایک شعری نشست اور محترم مہمانوں کے اعزاز میں ہائی ٹی ۔
اس تقریب کے مہمانِ اعزاز جناب سعود عثمانی تھے، مہمانانِ خصوصی جناب اوریا مقبول جان اور جناب پروفیسر ڈاکٹر نجیب جمال رہے جبکہ صدارت محترم مرتضٰی برلاس صاحب نے کی۔ محترم افتخار الحق اور محترم نوید مرزا اپنی گوناگوں مصروفیات کے سبب تشریف نہ لا سکے سو ان کے بھیجے ہوئے مضامین بالترتیب بلال احمد اور نوید غازی نے پڑھے۔ تقریب میں مضامین پیش کرنے والے اصحابِ شعر و ادب میں افتخار الحق صاحب اور نوید مرزا صاحب کے علاوہ ڈاکٹر عظمٰی سلیم، محترمہ عنبرین صلاح الدین، محترمہ صدف مرزا، محترمہ سلمٰی اعوان کے نام شامل ہیں۔ جناب اوریا مقبول جان، جناب پروفیسر ڈاکٹر نجیب جمال اور جناب مرتضٰی برلاس نے صاحبِ تقریب و کتاب jal-pari-3جناب سعود عثمانی کے فن و شخصیت پر سیر حاصل گفتگو کی اور چنیدہ اشعار بھی سنائے۔
مضامین کی نشست کے بعد ایک شعری نشست برپا ہوئی جس میں حرف کار کے ممبران و منتظمین شامل تھے۔ نمایاں شعرا میں جناب نوید رضا، جناب شوکت فہمی، جناب سجاد بلوچ اور جناب تہذیب حافی، جبکہ نمایاں شاعرات میں حمیدہ شاہین صاحبہ، عنبرین صلاح الدین صاحبہ اور صدف مرزا صاحبہ شامل رہیں۔ شعری نشست کے اختتام اور ہائی ٹی کے آغاز سے پہلے صاحب کتاب سعود عثمانی صاحب نے شرکا کی

فرمائش پر اپنا چنیدہ کلام سنایا۔ اس کے بعد یہ خوبصورت اور یادگار تقریب ایک ہائی ٹی پر اختتام پذیر ہو گئی۔jal-pari-4

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *