آج کی شخصیت ریاض الرحمان ساغر صاحب

آج کی شخصیت ریاض الرحمان ساغر صاحب

انتخاب: مہر خان

یکم دسمبر 1940 ء کو بھارت کے شہر بٹھنڈہ میں پیدا ہونیوالے ریاض الرحمان ساغر نے فلمی گیت، ملی نغمے، غزل اور نظموں کے ساتھ بہت سی فلموں کی کہانیاں بھی لکھیں۔ انکے لکھے گیت گاکر بہت سے گلوکار شہرت کی بلندیوں تک پہنچے، جن میں عدنان سمیع خان اور حدیقہ کیانی قابل ذکر ہیں۔ ریاض الرحمان ساغر نے پاکستان فلم انڈسٹری کے لیے بے پناہ گیت لکھے جو مقبول عام ہوئے۔ گرانقدر خدمات پرانہیں نیشل فلم ایوارڈ، پی ٹی وی ایوارڈ، کلچرل گریجوایٹ ایوارد، نگار ایوارڈ اوربولان ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ریاض الرحمان ساغر کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کیوجہ سے یکم جون 2013 ء کو وفات پا گئے تھے۔

انہوں نے 75 فلموں کے ڈائیلاگ اور اسکرپٹ بھی تحریر کیے۔ ان میں شمع، سسرال، شبانہ، نذرانہ، عورت ایک پہیلی، آواز بھروسہ اورترانہ قابل زکرہیں۔ جبکہ انہوں نے فلم، ٹی وی اور ریڈیو کے لیے تقریبا 2 ہزار گیت، غزلیں، ملی نغمے، نعتیہ کلام لکھے۔ جوآج بھی لوگ یاد کرتے ہیں۔ ریاض الرحمان ساغر کا لکھا ایک گیت کبھی تونظرملا عدنان سمیع کے ساتھ بالی ووڈ کی لیجنڈ گلوکارہ آشا بھوسلے نے جب گایا تو یہ گیت دنیا بھر میں بہت پسند کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *