News By Halqa Fikr O Fun

      No Comments on News By Halqa Fikr O Fun
Halqa Fikr O Fun

ادب انسان کی زندگی میں مرکزی کردار ادا کرتا ہے۔ اور سعودی عرب میں گزشتہ 38 سالوں سے، ادب کی ترویج کے لیے جو خدمات ادبی تنظیم حلقہء فکروفن ادا کرتی آ رہی ہے اس سے تقریباً ہر عام و خاص بخوبی واقف ہے۔ یہ بات حلقہء فکروفن کے صدر محمد ریاض چودھری نے کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کل نوجوانوں میں ادبی رحجان کا فقدان پایا جاتا ہے۔ اور یہ کہ جو نوجوان اس وقت حلقہء فکروفن سے وابستہ ہیں۔

ان میں ڈاکٹر طارق عزیز، ڈاکٹر حناءامبرین، وقار نسیم وامق، آفتاب ترابی، عابد شمحون، ساحر، انجینئر محمد صابر اور نوید احمد شامل ہیں۔ یہ وہ نوجوان ہیں جنہوں نے اپنی انتھک محنت سے نہ صرف سعودی عرب میں ادب کی ترویج و ترقی کے کیے دن رات ایک کئے بلکہ حلقہء فکروفن سے اپنی وابستگی کا حق ادا کردیا۔

حلقہء فکروفن کے ناظم الامور ڈاکٹر طارق عزیز کا کہنا تھاکہ اس وقت سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانہ جس طرح ہردم اپنی خدمات سرانجام دینے میں مصروف ہے یہ قابل صد ستائش ہے۔ اس بات سے قطعی انکار نہیں کیا جاسکتا کہ جب بھی کڑا وقت آیا سفارتخانہء پاکستان ہمیشہ پاکبانوں سے خوش اصلوبی کے ساتھ شانے سے شانہ ملا کر کھڑا رہا۔

Halqa Fikr O Fun

وقارنسیم وامق، مرکزی جنرل سیکیٹری حلقہءفکروفن کا کہنا تھا اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ جو سہولت سعودی حکومت نے مہیا کی ہے اس سے استفادہ حاصل کیا جاۓ۔ ادب پر گفتگو کرتے ہوۓ ان کا کہنا تھا کہ حلقہ ءفکروفن ایک درس گاہ بھی ہے۔ یہاں سے کئی نئے لکھاریوں کو متعارف کروایا جو چکا ہے۔

ڈاکٹر محمود باجوہ، کمیونٹی سیکریٹری حلقہء فکروفن نے بھی سفارتخانے کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اس بات پر فخر ہے کہ حلقہءفکروفن کی قیادت ہر دور میں تند ہاتھوں میں رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *