نسیم خانم صبآء صاحبہ کی لکھی ہوئی بہت ہی خوبصورت نعتﷺ اور ایک غزل

نسیم خانم صبآء کی لکھی ہوئی بہت ہی خوبصورت نعتﷺ اور ایک غزل

لکھتی ہوں نعت یعنی مدحت رسول کی
شاید اس سے پاؤں شفاعت رسول کی

جو بھی سُنا رسول کو حیرت میں پڑگیا
امّی تھے مگر اعلیٰ فصاحت رسول کی

اپنے تو اپنے غیروں نےتسلیم کرلیا
اللہ کیا تھی خوب بصیرت رسول کی

نسیم خانم صبآء کی لکھی ہوئی بہت ہی خوبصورت نعتﷺ اور ایک غزل

مدّت سے پل رہی ہے یہی دل میں آرزو
بس جایے خوب محبت، دل میں رسول کی,

مجھکو کسی سے اورجہاں میں نہیں غرض
کافی ہے مجھکو اور صبآء نسبت رسول کی

کس درجہ منفرد ہے یہ حسنِ چمن مرا
میں ہوں صدایے امن، جہاں ہے وطن میرا

اقبال کا ہو رنگ اگر فکر میں مری
مہتاب و آفتاب سا چمکے گا فن میرا

وہ قوم ہوں کہ جس پہ ہے جمہوریت کو فخر
لیتے ہیں نام آج بھی دارو. رسن میرا

وہ پھول ہوں کہ جس سے ہے باقی چمن کی شان
صدقہ نہ کیوں اتاریں گے اہلِ چمن میرا

حیران ہوں میں فکر پہ اپنی ہی خود صبآء
لے آیا کس مقام پہ دیوانہ پن مرا

نسیم خانم صبآء

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *