Nadir Usloobi Intoduction And Ghazals

Nadir Usloobi Intoduction

نادراسلوبی صاحب کا تعارف اور کلام

تعارف
نادراسلوبی صاحب بہت اچھے شاعر ہیں۔ نادراسلوبی صاحب کا اصلی نام غلام علی شاہ ہے نادراسلوبی آپکا تخلص ہے۔ آپکے چھ مجموعہ کلام شائع ہوچکےہیں جن میں سے ایک حمد و نعت کا مجموعہ “ثواب میں داخل ” ہے۔ بقیہ پانچ مجموعہ خالص شعر و شاعری کے مجموعہ ہیں۔ ان میں سے کچھ کو اُردو اکیڈمی تلنگانہ نے اوّل انعام سےبھی نوازا ہے۔

آئیں نادراسلوبی صاحب کو مزید انکے کلام کے ذریعے جانتے ہیں۔

Nadir Usloobi Ghazals

اب خُدا کو خُدا کہہ دیا کہہ دیا
ہم نےجو کہہ دیا کہہ دیا کہہ دیا

فیصلہ آپ کامجھ کو منظورہے
یہ نہ سوچو کہ کیاکہہ دیا کہہ دیا

یوں سمجھ لیجئے کوئی لغزش ہوئی
ایک دیوانہ تھا کہہ دیا کہہ دیا

یہہ خردکی کسوٹی مبارک تمہیں
دل میں جو آگیا کہہ دیا کہہ دیا

آپ دل توڑدیں یا جراحت کریں
آپ کو دلربا کہہ دیا کہہ دیا

کیا حقیقت ہے نادر فسانہ ہے کیا
میں نے سب برملا کہہ دیا کہہ دیا
Nadir Usloobi Ghazals

سنوریں کاکُل توغزل خوب لگے
حُسن ہو کُل تو غزل خوب لگے

ذکر ہو وصل کا یا ذکرِ فراق
ہو تغزل تو غزل خوب لگے

خارکی بات ہو یاپھول کی بات
ہو تجمل تو غزل خوب لگے

واقعہ رزم کا یا بزم کا ہو
ہو تسلسل تو غزل خوب لگے

پھول کےدَم سےتوہےلطفِ غزل
ساتھ ہوں گل توغزل خوب لگے

کام اشارت سے لیا کر نادؔر
ہو تعمّل تو غزل خوب لگے
Nadir Usloobi Ghazals

شعر ہے وہ لا جواب
دل میں جو اترے جناب

کھولنا لب کا خطاب
اور لکھنا ہے کتاب

ان کا جانا اک سکوت
ان   کا   آنا   انقلاب

آئنے نے کیا کہا
ہو گئے کیوں آب آب

ہم سےدیوانوں سےپوچھ
کیا حقیقت کیا ہے خواب

ہم بھی نادر فکر کا
اک نیاکھولیں گے باب

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *