Naats Sharif In Urdu | Naat-E-Rasool-E-Maqbool In Urdu

Naats Sharif In Urdu

حضور پاکﷺ کے قدمو کی خاک مل جائے
تو خاک سار کی قسمت یقیں بدل جائے

مدینہ جاکے پلٹ جائوں غیر ممکین ہے
کہ میری زیست کا سورج وہیں پہ ڈھل جائے

زرا سی شان محمدﷺ میں گر ہوئی گوستاخ
زبان ایسی خدایا تمام جل جائے

اتارا حق نے محمدﷺ کا اس قدر صدقہ
کہ جس سے حشر تلک کائنات پل جائے

حضورﷺ چاہنے والوں کی بھیڈ میں جعفر
ہے اس فراق میں جننت مجھے بھی مل جائے

جعفر بڈھانوی

Naats Sharif In Urdu

Naats Sharif In Urdu

میں نعت رسولﷺ خدا پڑھ رہا ہوں
ملک کی طرح عرش پہ چڑھ رہا ہوں

ہے پرواز میری نبیﷺ کی یہ مدحت
میں فطرس کی مانند وہاں اڑ رہا ہوں

حبیبﷺ خدا کی نگاہ کرم سے
زمانے کے توفان سے لڑ رہا ہوں

میں نعت لکھوں یا لکھوں قصیدہ
مدحت نبی پاکﷺ کی پڑھ رہا ہوں

میری زیست کا ہوگا ارمان پورا
ہے جعفر شفاعت جہاں بڑھ رہا ہوں

جعفر بڈھانوی

Naats-E-Rasool-E-Maqbool In Urdu

Naats Sharif In Urdu

ترے در سے یا رب گدائے محمد  صل اللہ علیہ وسلم
ہے بس مانگتا اقتدائے محمد  صل اللہ علیہ وسلم

عطا کر دے جان و جگر، دل، وہ آ کھیں
کہ ہر دم ہوں جن میں سمائے محمد  صل اللہ علیہ وسلم

مرے خوں کے ہر ایک قطرے میں مولا
فقط موجزن ہو ثنائے محمد صل اللہ علیہ وسلم

محمد، محمد، محمد پکاروں
میں سب بھول جاوں سوائے محمد صل اللہ علیہ وسلم

نہ دولت۔ نہ شہرت نہ دنیا کی شاہی
مری آرزو بس رضائے محمد صل اللہ علیہ وسلم

نہیں مجھ کو مطلوب فردوس کوئی
مجھے بخش دے گرد _ پائے محمد صل اللہ علیہ وسلم

یہی آرزو اب تو ہے زین دل میں
کہ بس چوم لوں نقش_ پائے محمد  صل اللہ علیہ وسلم
اشتیاق زین صاحب

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *