Naat e Rasool Kareem In Urdu

      No Comments on Naat e Rasool Kareem In Urdu
Naat e Rasool Kareem In Urdu

نعتِ حضور کونین صلی اللہ علیہ وسلم اپنے قارئین کرام کے لئے پیش خدمت ہیں

نعتِ رسول عربی صلی اللہ علیہ وسلم

میم آتش صاحب

نفرت کو اس طرح بھی مٹایا حضور نے
سینے سے دشمنوں کو لگایا حضور نے

کانٹوں سے پٹ گئی تھی زمین عرب تمام
پھو لوں سے انجمن یہ سجایا حضور نے

تاریکیاں نفاق کی سب منھ کے بل گریں
ایسا چراغ ایک جلایا حضور نے

بہکے ہوے بھی.ارہ ھدایت پہ آگئے
وحدے کا ایسا جام پلایا حضور نے

قدرھ کسی میں کب تھی کوئی معجزہ دکھائے
وہ معجزہ بھی کر کے دکھایا حضور نے

الفت اسی کو کہتے ہیں ایثار اد کا.نام
بھو کا جو درپہ آیا.کھلایا.حضور نے

آتش کرم تھا خاص خدائے کریم کا
قرآن گمرہوں کو پڑھایا حضور نے

نعتِ رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم

Naat e Rasool Kareem In Urdu

قاسم شوخؔ صاحب

لاکھوں درُود میں پڑُھوں آلِ رسُولؐ پر
قربان دل مرا ہو جمالِ رسُولؐ پر

ایسا بھی لاکھ بار تبھی معجزہ ہوا
قدموں میں پھول بِچھ گئے چالِ رسُول پر

ٹکڑے کیے حضورؐ نے مہتاب کے بھی دو
صدقے ہزار بار کمالِ رسُولؐ پر

سجدے حضورؐ نے دئیے اُمّت کے واسطے
گرتے رہے ہیں اشک بھی گالِ رسُول پر

آ جاتی ہے گُلاب سی چہرے پہ تازگی
آتا ہے مجھ کو رَشک خیالِ رسُولؐ پر

نُورِ خُدا کی شوخؔ تَجلِّی ہوئی مجھے
میں لکھ رہا تھا نعت جمال ِ رسُول پر

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *