Naat-E-Rasool-E-Maqbool Lyrics | Naat-E-Rasool-E-Maqbool In Urdu

Naat-E-Rasool-E-Maqbool Lyrics

حضور ﷺ نعت کا مطلع سجا دیا جائے
حضور ﷺ عرض ہے چہرہ دکھا دیا جائے

حضور ﷺ سائیں حسن اور حسین کا ہوں مرید
حضور ﷺ مولا علی سے ملا دیا جائے

حضور ﷺ آپ کے قدموں میں سر رکھا میں نے
حضور ﷺ عرض ہے سجدہ سکھا دیا جائے

حضور ﷺ مجھ کو محبت ہے سائیں حمزہ سے
حضور ﷺ آپ کا نوکر بنا دیا جائے

حضور ﷺ سین کی آواز میں سرور بہت
حضور ﷺ شین کا مخرج بھلا دیا جائے

حضور ﷺ حضرتِ ایوب کا چلے لنگر
حضور ﷺ ہم کو بھی کھانا کھلا دیا جائے

حضور ﷺ حسن پہ مغرور ہیں یہاں کے حسین
حضور ﷺ عرض ہے پردہ اٹھا دیا جائے

حضور ﷺ آپ کی صحبت کو ہم ترستے ہیں
حضور ﷺ وقت کو پیچھے ہٹا دیا جائے

حضور ﷺ تنگ بہت ہیں فقیر دنیا میں
حضور ﷺ تختِ حکومت گرا دیا جائے

حضور ﷺ عشق پہ لوگوں کو اعتراض ہوا
حضور ﷺ اب تو انہیں بھی جلا دیا جائے

حضور ﷺ شہر بسائے ہیں حاکموں نے یہاں
حضور ﷺ ان کو مدینہ دکھا دیا جائے

حضور ﷺ تنگ بہت ہیں سعودیوں سے ہم
حضور ﷺ ان کو حرم سے ہٹا دیا جائے
محمد ندیم بھابھہ

Naat-E-Rasool-E-Maqbool

Naat-E-Rasool-E-Maqbool Lyrics

دل آپ کی خوشبو سے ہے آباد نبی جی ﷺ
کرتے ہیں ہر اک درد سے آزاد نبی جیﷺ

یہ جن و بشر ماہ و مہر دور کی باتیں
ذروں کی بھی سن لیتے ہیں فریاد نبی جیﷺ

اک نظر کرم ہو تو کہیں داد بھی پاؤں
اب تک ہوں فقط مصرعہء بے داد نبی جیﷺ

تم حال صبا در پہ مرا رو کے سنانا
کہنا کہ یہ بے بس کی ہے رُوداد نبی جیﷺ

جب آپ سنواریں گے تو حالات ہمارےْ
گردش بھی نہ کر پائے گی برباد نبی جیﷺ

تا عمر رہے زینؔ گدائے شاہِ بطحاﷺ
فرمائیے منگتے کا جہاں شاد نبی جیﷺ

زینؔ شکیل

Naat-E-Rasool-E-Maqbool Lyrics

Naat-E-Rasool-E-Maqbool Lyrics

چار سُو جلوہ ہے کونین میں آقا تیرا
نور دیتا ہے زمانے کو اُجالا تیرا

تیری ہی لَو سے فروزاں ہے یہ “اقراء” کا دِیا
پیکرِ رُشد و ہدایت ہے سراپا تیرا

وُسعَتِ فرش پہ تو ہے تِری شاہی آقا
نصب ہے پُشتِ فلک پر بھی پھریرا تیرا

تو جو چاہے تو گدا گر کو تونگر کر دے
راج دنیا پہ کرے مانگنے والا تیرا

برگ و گُلہائے جِناں بھی ہیں تِرے شیدائی
کیا گُلِ کوچہء جاناں ہے مہکنا تیرا

آتِشِ عشق میں جل جل کے ہوا دِل کشتہ
واہ اِس زور کا اے آگ بھڑکنا تیرا

تیرے ٹکڑوں پہ ہی پلتا ہے ہر اک شاہ و گدا
دونوں عالَم میں شَہا بٹتا ہے صدقہ تیرا

دَم تِرے عاصی و بدکار کا جِس دم نکلے
سامنے اسکے رہے گنبدِ خضرا تیرا

لاج محشر میں شہا رکھنا زبیر اپنے کی
لاکھ بدکار سہی ہے تو دیوانہ تیرا

زبیر قمر عبّاسی

Naat-E-Rasool-E-Maqbool In Urdu

Naat-E-Rasool-E-Maqbool Lyrics

نبی ﷺ کے ذکر سے روشن ستارہ مِل گیا  ہے
مجھے   بھی  رہ نُمائی کا   اِشارہ مِل  گیا ہے

بھنور تک لائی مجھ کو اُس طرف جانے کی خواہش
نبی  ﷺ کا  نام  لیتے  ہی  کنار ہ مِل   گیا  ہے

یقیناً یہ   نبی ﷺ کی   یاد   ہی   کا  معجزہ ہے
مجھے  بھی   زندہ رہنے کو سہارا مِل گیا ہے

نبی  ﷺ کی نعت صبح و شام پڑھنے کا ثمر ہے
مجھے   ہر   درد کا  ‘ ہر غم کا چارہ مِل گیا ہے

قمر ! یہ بھی عطا نعتِ رسولِ پاک ﷺ کی   ہے
مَحبّت    کا   مجھے ہر   اِستعارہ  مِل    گیا ہے

قمر ریاض

ساقیِ کوثر, شافعِ مُحشر, ذاتِ مکرم صلّے علیٰ

Naat-E-Rasool-E-Maqbool Lyrics

ساقیِ کوثر, شافعِ مُحشر, ذاتِ مکرم صلّے علیٰ
صاحبِ قرآں, جلوٰہء یذداں رحمتِ عالم صلّےعلیٰ

آپ کی ذاتِ اقدس کو یہ ساری دنیا کہتی ہے
درد کا درماں, غم کا مداواٰ, زخم کا مرہم صلّے علیٰ

آپ معطر, آپ مُطہر, آپ مُنوّر ہیں بے شک
نورِ مُفصّل, مظہرِ اوّل, مرسلِ خاتم صلّے علیٰ

آپ شفیعِ روزِ جزا ہیں, آپ کے احسان ہیں بے حد
آپ ہیں مُحسن, آپ مسیحاٰ, خیرِ مُجسم صلّے علیٰ

مجبوری ہے مجبوری,ہے, آپ کے در سے دوری ہے
فکر ہے مُبہم, دل ہے پرُغم, آنکھ ہے پٰرنم,, صلے علیٰ

کرتے ہیں اقرار سبھی یہ, سارے نبیوں میں ہیں صبآ
سب سے مُوخر, سب سے معظم, سب سے مُقدم صّلّے علیٰ

نسیم خانم صبآ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *