Naat collection Of Talak Raj Paras | Naat-E-Rasool-E-Maqool

Naat collection Of Talak Raj Para

جنابِ راشِد امیر سرمد زعیمِ الفت حضورِ اکرمؐ
کریم انساں لطیف پیکر مجابِ رحمت حضورِ اکرمؐ
جمالِ اوصافِ کبر یائی زرِ عطوفت فقیہہ اعلیٰ
محیط طشتِ زمیں کی وسعت فلک کی رفعت حضورِ اکرمؐ

Naat collection Of Talak Raj Para

رمُوزِ قدرت کی ہر حقیقت سے آشنائی ملی ہے اُن کو
وجودِرَ ب کی دلیلِ عظمیٰ جبینِ ثروت حضورِ اکرمؐ
لہو میں لت پت ہوئے تو پھر بھی دعائیں دیتے ہیں کافروں کو
حیاتِ روشن شبابِ شہہ ظرافت حضورِ اکرمؐ

Musa Kashmiri

نقش پا آپ ؐکے اشراق نظر آتے ہیں

Naat collection Of Talak Raj Para

نقش پا آپ ؐکے اشراق نظر آتے ہیں
اور ہمارے لئے اشفاق نظر آتے ہیں
ہر طرف آپؐ کے عشّاق نظر آتے ہیں
سب درِ پاک کے مشتاق نظر آتے ہیں
ان میں سنّت سے وفاداری نظر آتی ہے
جو ہمیں صاحبِ اخلاق نظرآتے ہیں
نعتِ سرکارؐ تو ایمان کا جُز ہوتی ہے
آپ اس جز بے سے کیوں باق نظر آتے ہیں
یہ بھی اللہ کی قدرت ہے سمجھ لے سارہ
آپؐ کی گود میں اسحاق نظر آتے ہیں
ان کی پاپوش کے زرّوں سے فلک تا بند
وہ ستارے ہمیں چقماق نظر آتے ہیں
اہلِ ایمان کی مانند یقیں ہے میرا
ان کے ہر لفظ میں اسباق نظر آتے ہیں
عقل جزبوں کے حوالے نہیں کرتے پارسؔ
آپ اس بات میں مشتاق نظر آتے ہیں

Talak Raj Paras

درودِپاک پڑھنا ہے تو کیا شام وسحر دیکھیں

Naat collection Of Talak Raj Para

درودِپاک پڑھنا ہے تو کیا شام وسحر دیکھیں
عقیدت میں تلفّظ کے نہ ہم عیب وہنر دیکھیں
عیادت ہو جنازہ ہوغلاموں کی وہ دعوت ہو
ہمیں جانا ہی ہے تو راہ کے کیا بحر و بر دیکھیں
ہمیں حج کی سعادت دے حرم دیکھیں تو اس کے بعد
رسولِ پاک کے روضے کے ہم دیوار ودر دیکھیں
وہاں پر کیا عطا ہو گایہ بعد از مرگ کا نکتہ
یہاں پر جھیل دریا کوہ اور برگ و ثمر دیکھیں
وہ جن کی ہیں عطا ان کے اشارے بھی سمجھتے ہیں
نبی کے معجزے ظاہر ہوئے شمس و قمر دیکھیں
نبی اپنے عمل کا مستند ردِّعمل دیں گے
اطاعت کام ہے اپنا بھلا کیوں خیر و شر دیکھیں
نبی کے ساتھ ان کی آل پر بھی ہے یقیں پارسؔ
خدا کا ہو کرم تو ان کے بھی ہم بام و در دیکھیں

Talak Raj Paras

کردار میں عظیم رَویہ دکھائی دے

Naat collection Of Talak Raj Para

کردار میں عظیم رَویہ دکھائی دے
دین مُبیں کا ایک کِھوَیّا دکھائی دے
جب سے مرے حضور نے رکھے یا قدم
دُنیا تمام مجھ کو ثُریّا دکھائی دے
دینِ حنیف پ ہوئے اس طرح گامزن
حاشم کے ساتھ ساتھ اُمیّہ دکھائی دے
دو بیٹیوں نے آپ کا کنبہ چلایا
زہرہ کے ساتھ ساتھ رُقیہ دکھائی دے
رمضان کا ثواب یہاں روضہ دار کو
اُس کو ملے گا جس کا تہیّہ دکھائی دے
اسلام وجود بھنور سے نکل گیا
طوفاں سے کھیلتی ہوئی نَیّادکھائی دے
اللہ کو وسیلہ احمد پسند ہے
ایسی دعا قبول مہیّا دکھائی دے
سرکارِ دو جہاں کی نصیحت کا ہے اثر
اِک دوسرے میں آپ کو بھیّا دکھائی دے

Talak Raj Paras

اس کی قسمت کی ڈگر سوئے صمد ملتی ہے

Naat collection Of Talak Raj Para

اس کی قسمت کی ڈگر سوئے صمد ملتی ہے
جس کو آقاؐ کے ثنا خواں کی سند ملتی ہے
جس کے تقویٰ کی خبر عرشِ معلیٰ پہ گئی
ہاں۱ سے نور سے لبریز لحد ملتی ہے
ان کے القاب میں برکت ہے انہیں دہراؤ
ہم کو یٰسین سے طٰہٰ سے مدد ملتی ہے
جو خداوند کہے آپؐ کہا کرتے ہیں
اس طرح آپؐ کی مولیٰ سے خرد ملتی ہے
کس قدر راستے کھلتے ہیں خدا کی جانب
جتنی اصحاب کی دنیا میں عد د ملتی ہے
آپؐ کے نام کی تاثیر سمجھ کر دیکھو
ہم کو احمدؐ سے سداراہِ احد ملتی ہے
دیکھ دنیا کے ہر ایک گھر میں خداہے پارسؔ ؔ
اس کی رحمت میں کہاں کوئی بھی حد ملتی ہے

Talak Raj Paras

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *