Muhammad Ali Interview By Usman Atis

      No Comments on Muhammad Ali Interview By Usman Atis
Muhammad Ali Interview By Usman Atis

آن لائن اردو ڈاٹ کام کی جانب سے انٹرویو

محمد علی صاحب کا خصوصی انٹرویو

انٹرویو: عثمان عاطسؔ

آن لائن اردو: اگر کچھ اپنی اوائل عمری کے باری میں بتانا مناسب سمجھیں تو؟
محمد علی: میرے خیال میں تو ابھی بھی اوائل عمری ہی چل رہی ہے
آن لائن اردو: آپ کا نام اور قلمی نام ؟ نیز اس قلمی نام رکھنے کی کوئی خاص وجہ؟
محمد علی: میرا نام محمد علی ہے اور یہی میرا قلمی نام ہے
آن لائن اردو: آپ نے لکھنا کب شروع کیا؟ نیزپہلی تحریر کیا تھی؟ اور آپ کی پہلی تحریر کب اور کہاں شائع ہوئی؟
محمد علی:: میں نے لکھنا ١ سال پہلے شروع کیا ٢٠١٦ کے اکتوبر میں‫‫ پہلی تحریر اسی سال الفاظ ہند میں شائع ہوئی میرا پہلا شعر کچھ یوں تھا

گرد ہو سب کے ہی حلقہ خوف کی زنجیر کا
یہ ہی تو منصوبہ ہے کعبہ کلیسا دیر کا

Muhammad Ali Interview By Usman Atis

آن لائن اردو: آپکی کوئی تصنیف؟ برکی کتب ویب سائٹ، بلال وغیرہ؟
محمد علی: فیسبک پر میرا اپنا پیج ہے (علی) کے نام سے
آن لائن اردو: ان اساتذہ کا نام جن سے آپ اصلاح لیتے ہوں؟
محمد علی:: باقائدہ اصلاح تو کسی سے نہیں لی لیکن علم عروض سر وقار احمد وقار سے سیکھا میں نے
آن لائن اردو: آپکو لکھنے کے لئے کون سا وقت، کون سی جگہ پسند ہے، اور کیوں؟
محمد علی: جب بھی آمد ہوتی ہے شعر لکھ لیتا ہوں، اچھا شعر کسی خاص جگہ کا محتاج نہیں، بس آمد کا کھہل ہے یہ سب۔
آن لائن اردو: کون سی تحریر لکھنا چاہتے ہیں لیکن ابھی تک لکھ نہیں پائے ؟
محمد علی: کوئی انقلابی نظم

آن لائن اردو: آپ ماحول بنا کر سوچ سمجھ کر لکھتے ہیں یا شاعری کی طرح خیالات کی آمد ہوتی رہتی ہے؟
.محمد علی:: کبھی ماحول بنا کر لکھا، ہمیشہ آمد ہوتی ہے خیالوں کی
آن لائن اردو: کیا شاعری کے لئے محبت یا غم کا ہونا ضروری ہے؟ نیز کیا آپ نے کبھی محبت کی ہے؟
محمد علی: جی ایک حد تک ضروری ہے، بلکل کی ہے لیکن اسکا انجام اچھا نہیں ہوا۔
آن لائن اردو: کوئی ایسی کتاب جو آپ چاہتے ہیوں کہ سب کو پڑھنی چاہیئے؟
.محمد علی:: احمد فراز کی درد آشوب
آن لائن اردو: کن شعراء سے متاثر ہیں؟ نئے اور پرانے آپکے پسندیدہ شاعر کون سے ہیں؟
.محمد علی: غالب اور احمد فراز بہت پسند ہیں مجھے

Muhammad Ali Interview By Usman Atis

آن لائن اردو: نئے لکهنے والوں کو کیا مشورہ دینا چاہیں گے؟
محمد علی:: خود ایک نیا لکھنے والا ہ کسی کو کیا مشورہ دے سکتا ہوں۔
آن لائن اردو: کسی ادبی گروہ سے وابستگی ؟ اردو ادب کی ترویح و ترقی کے لیے جو کام ہو رہا ہے کیا آپ اس سے مطمئن ہیں
محمد علی: جی ابھی تک تو کسی گروہ سے وابستگی نہیں ہے،اس بارے میں زیادہ پتا نہیں لیکن اپنے جیسے بہت سے نو آموز لوگوں کو شاعری کرتے دیکھ کر لگتا ہے کہ ہاں ہم ٹھیک راہ پر گامزن ہیں۔

آن لائن اردو: آن لائن اردو ڈاٹ کام اردو ادب کے لئے جو کام کر رہی ہے آپکی نظر میں کیسا ہے؟
محمد علی:: میری نظر میں بہت عمدہ کام ہے، میں پوری ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *