معروف شاعر لیاقت علی عاصمؔ کی رحلت پر تعزیتی اجلاس

liaqat-ali-asim

معروف شاعر لیاقت علی عاصمؔ کی رحلت پر متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت  ابو ظبی میں تعزیتی  اجلاس کا  انعقاد۔
رپورٹ :۔ شاداب الفت

متحدہ عرب امارات کے دار الحکومت ابو ظبی کے ایک ہوٹل میں معروف شاعر لیاقت علی عاصمؔ کے کراچی میں دنیا ءِ فانی سے انتقال کر جانے پر ایک تعزیتی اجلاس کا  انعقاد عمل میں آیا۔ یہ اجلاس  متحدہ عرب امارات کے سینئر شاعر ڈاکٹر عاصمؔ واسطی صاحب نے بلایا تھا۔ اس اجلاس میں کئی مقامی اور دیگر امارات کے شعراء اور ادباء نے حصّہ لیا۔ اس نشست میں  ابو ظبی سے سروش ؔآصف، آصف رشید اسجدؔ،  فرہادؔ جبرائیل،سلمانؔ احمد خاں، ندیم شہزادؔ، جاویدؔ صدیقی، مسرتؔ  عبّاس چو دھری  اور  احمد رضاؔ جہاں ڈاکٹر عاصمؔ واسطی کے ساتھ تھے وہیں دبئی سے نسر ؔنعیم، شارجہ سے شاداب الفتؔ، احیاءؔ بھوج پوری، عجمان سے موسیٰؔ ملیح آبادی اجلاس میں شرکت کے لئے ابو ظبی پہنچے۔انکے علاوہ دبئی سے فرحان واسطی اور عماد الملک  بھی شرکت کے لئے پہنچے جو کہ ادب نواز اور بہترین منتظمین مشاعرہ کے طور پر اردو ادب کے عالمی منظر نامے میں اپنی پہچان رکھتے ہیں۔ اجلاس میں  لیاقت علی عاصمؔ مرحوم کی شعری جہتوں پر بات کی گئی اور ان کے لئے  دعاءِ مغفرت کی گئی۔تعزیتی  اجلاس کے بعد ملیح آباد سے تشریف لائے ہوئے ادیب کلیم شکوہ کے اعزاز میں مشاعرہ بھی عمل میں آیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *