John Elia Ki Yaad Mein Aik Adabi Nashist

      No Comments on John Elia Ki Yaad Mein Aik Adabi Nashist
جون ایلیاء کی یاد

 جون ایلیاء کی یاد میں ایک ادبی نشست

تحریر: ڈاکٹر حناء امبرین

حلقہء فکروفن کے زیرِ اہتمام مایہ ناز شاعر جون ایلیاء کی یاد میں ایک ادبی نشست حلقہء فکروفن کےصدرڈاکٹر محمدریاض چوہدری کی زیرِصدارت ریاض کے معروف شاعر محمد صابر قشنگ کے دولت کدہ پر منعقد ہوئی جس کےمہمانِ خصوصی ادب دوست وادب نواز پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کے مارکیٹنگ منیجر جناب محمدارشد شیخ تهے، نظامت کے فرائض حلقہء فکر و فن کے سیکرٹری جنرل وقارنسیم وامق نے خوش اسلوبی سے سرانجام دئیے۔

نشست کا آغاز ڈاکٹر معمود احمد باجوہ کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا میزبان شاعرِ فکروفن محمد صابر قشنگ مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔
یہ اک جبر ہے ، اتفاق نہیں
جون ہوتا کوئی مذاق نہیںجون ایلیاء کی یاد

سیکریٹری جنرل وقار وامق نے جون ایلیا کا مختصر تعارف پیش کیا اور انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے انداز تحریر کی وجہ سے سراہے جاتے تھے۔ انکے والد شفیق حسن ایلیا کو فن اور ادب سے گہرا لگاؤ تھا اور اسی علمی ماحول میں جون کی طبیعت کی تشکیل ہوئی۔ وہ فلسفہ، منطق ، اسلامی تاریخ ، اسلامی صوفی روایات اور مغربی ادب پر بون کا علم کسی انسائکلو پیڈیا کی طرح وسیع تھا اور اس علم کا نچوڑ انہوں نے اپنی شاعری میں بھی داخل کیا تاکہ اپنے ہم عصروں سے نمایا کرسکیں۔

جون ایلیاء کی یاد
وامق نے جون ایلیاء کو منظوم خراج عقیدت بھی پیش کیا. ناظم الامور حلقہء فکروفن ڈاکٹر طارق عزیز نے ” جون ایلیاء  ایک مفکر اور حساس شاعر” کے عنوان سے مقالہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ جون کی شاعری فکروفن کا حسین امتزاج تهی، وہ شاعری کو عطیہء خداوندی سمجهتے تهے، ڈپٹی سیکرٹری جنرل حلقہءفکروفن ڈاکٹرحناءامبرین طارق نے اپنے زمانہ طالب علمی کے دوران جون ایلیاء کے حلقہء فکروفن میں گزری یادیں تازہ کیںجون ایلیاء کی یاد

اور دبئی میں منعقدہ جشنِ جون ایلیاء کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ جون بهائی کو یہ اعزاز حاصل تها کہ انکی زندگی میں ہی انکی شاعرانہ عظمت کے اعتراف میں جشن منعقد کیاگیا، حلقہءفکروفن کے اساسی رکن امین تاجر نے اپنے خطاب میں جون ایلیاء کی علمیت اور شاعرانہ عظمت پر انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور انکی زندگی کے کچھ گمنام گوشے آشکارہ کئے۔ جبکہ ڈاکٹر محمود احمد باجوه نے کہا کہ ان کے زمانہ طالبعلمی میں جون  ایلیاء کےترانے لاہور زندہ باد نے انہیں بے حد متاثر کیا۔

جون ایلیاء کی یادجون ایلیاء کو شعری خراجِ عقیدت پیش کرنے والوں میں محمد صابر قشنگ، ڈاکٹر حناء امبرین طارق اور وقار نسیم وامق شامل تھے. مہمانِ خصوصی ارشد شیخ نے حلقہء فکروفن کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ حلقہء فکروفن ادبی روایات کا امین ہے اور جون ایلیاء کی یاد میں منعقدہ آج کی نشست یادگار رہے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *