حلقہء فکروفن کے زیراہتمام عید ملن تقریب

20190607_080405

 

ریاض (وقار نسیم وامق) حلقہء فکروفن کے زیراہتمام سعودی دارالحکومت ریاض کے پاک ہاوس میں شاندار عید ملن تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں شائقینِ شعر و ادب اور عمائدین شہر سمیت میڈیا نمائندگان نے بھرپور شرکت کی، تقریب کے مہمانانِ خصوصی امریکہ سے تشریف لانیوالے ادب پرور رانا عبدالواسع اور پاکستان سے تشریف لانیوالے رانا فاروق اعظم تھے، تقریب کی صدارت حلقہء فکروفن کے صدر ڈاکٹر محمد ریاض چوہدری نے کی جبکہ نظامت کے فرائض سیکرٹری جنرل وقار نسیم وامق نے بخوبی سرانجام دئیے، سٹیج پر مہمانوں کا استقبال حلقہء فکروفن کے اساسی رکن مخدوم امین تاجر نے کیا، تقریب کی ابتداء تلاوت کلام پاک سے مشیر اعلی’ حلقہء فکروفن ڈاکٹر محمود باجوہ نے کی۔

fb_img_1559878059854ناظم الامور حلقہء فکروفن ڈاکٹر طارق عزیز نے استقبالیہ کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح گھر سے ہر راستہ بازار کو جاتا ہے اسی طرح ادب کا ہر راستہ فکروفن کو آتا ہے، انہوں نے امریکہ اور پاکستان سے تشریف لانیوالے مہمانانِ خصوصی کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ عید ملن ہماری روایت ہے اور آج کی اس تقریب میں دنیا کے مختلف ممالک سے تشریف لانیوالے مہمانوں سے تقریب کی رونق میں مزید اضافہ ہوا ہے، کنوینئر حلقہء فکروفن چوہدری سجاد علی جٹ نے کہا کہ وطن سے دور پردیس میں عید کے موقع پر ہموطنوں کا ایک جگہ اکٹھا ہوکر عید ملن منانا عید کی خوشی کو دوبالا کر دیتا ہے اور حلقہء فکروفن نے حسبِ روایت اس عید ملن کا اہتمام کیا ہے، انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ حلقہء فکروفن آئندہ بھی اہم مواقع پر تقریبات کا اہتمام کرتا رہے گا، حلقہء فکروفن کے سنیئر رکن سرور خان انقلابی کا کہنا تھا کہ عید کی خوشیوں میں بلاتفریق لوگوں کو شامل کرنا ایک بہترین عمل ہے اور آج کی تقریب میں مختلف طبقات سے لوگوں کا شریک ہونا حلقہء فکروفن کے لئے باعثِ مسرت ہے، اساسی رکن مخدوم امین تاجر نے اپنے خطاب میں باہمی اتحاد و یگانگت کو فروغ دینے پر زور دیا اور کہا کہ عید کا دن ہمیں تمام اختلافات بھلا کر آپس میں مل بیٹھنے اور ایک دوسرے کو گلے سے لگانے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے اور حلقہء فکروفن کی عید ملن تقریب اس کا بہترین عملی اظہار ہے۔

fb_img_1559878051412  پاکستان سے تشریف لانیوالے مہمانِ خصوصی رانا فاروق اعظم نے اپنے خطاب میں حلقہء فکروفن کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ وہ پہلے بھی حلقہء فکروفن کی تقریبات میں شریک ہوچکے ہیں اور ایک خاص عرصے بعد اس تقریب میں شریک ہوکر انہیں دلی مسرت ہو رہی ہے کہ حلقہء فکروفن نے اپنی روایت کو برقرار رکھا ہے، انہوں نے حلقہء فکروفن اور اس کے ناظم اعلی’ جاوید اختر جاوید کو خراج تحیسن پیش کرتے ہوئے کہا کہ شعر و ادب کی ترویج و ترقی میں ان کی خدمات کو وہ انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ امریکہ سے تشریف لانیوالے مہمانِ خصوصی ادب پرور رانا عبدالواسع نے کہا کہ حلقہء فکروفن نے سعودی عرب میں جو بہترین ادبی ماحول مہیا کیا ہے ان کی خواہش ہے کہ یہ ماحول شائقین شعر و ادب کو امریکہ میں بھی دستیاب ہو، انہوں نے مزید کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ امریکہ میں حلقہء فکروفن کی نمائندگی کریں اس ضمن میں وہ بہت جلد باقاعدہ حلقہء فکروفن کی امریکہ میں بنیاد رکھیں گے۔ صدر حلقہء فکروفن ڈاکٹر محمد ریاض چوہدری نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ حلقہء فکروفن گزشتہ پینتیس برس سے شعر و ادب کی خدمت میں مصروفِ عمل ہے اور اس کا ہر رکن دامے درمے سخنے ادب کی ترویج و ترقی میں پیش پیش ہے، انہوں نے مہمانانِ خصوصی کی تشریف آوری پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا جبکہ تقریب میں شریک تمام مہمانوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عید کا تہوار خوشی سے عبارت ہے اور ہم نے عیدالفطر کے دن اس تقریب کا اہتمام کرکے اس بات کی سعی کی ہے کہ عید ملن میں ہم یکجا ہوکر عید کی خوشیوں کو آپس میں بانٹ سکیں۔ حلقہء فکروفن کے سرپرست اعلی’ سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز حسین، ناظم اعلی’ جاوید اختر جاوید، چیئرمین شیخ سعید احمد، بانی انجم ڈار، ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر حنا امبرین طارق، سیکرٹری نشر و اشاعت عابد شمعون چاند، ناظمِ جدہ آفتاب ترابی، ناظمِ منطقہ شرقیہ شعیب شہزاد، ارشد شیخ، محمد اصغر چشتی، محمد یونس ابو غالب، وسیم ساحر، ہمایوں اختر اور دیگر اراکین نے اپنے تہنیئتی عید ملن پیغامات میں تقریب میں شریک تمام مہمانوں کو عید کی مبارک باد پیش کی۔ تقریب میں شعری و نثری اظہار خیال کرنے والوں میں وقار نسیم وامق، ڈاکٹر محمود باجوہ، مخدوم امین تاجر، ناظم الامور حلقہء فکروفن ڈاکٹر طارق عزیز، کنوینئر حلقہء فکروفن چوہدری سجاد علی جٹ، اساسی رکن سرور خان انقلابی، رانا فاروق اعظم، رانا عبدالواسع اور ڈاکٹر محمد ریاض چوہدری شامل تھے، تقریب میں شریک نمایاں افراد میں ملک جمیل، ذکاء اللہ محسن، چوہدری محمد نوید گورائیہ، وسیم خان، چوہدری عبدالمجید گجر، فضل الرحمن گوھر اور دیگر شامل تھے۔ تقریب کے آغاز میں حاجی محمد اسلم عاشق نے حلقہء فکروفن کی جانب سے مہمانانِ خصوصی کو گلدستے پیش کئے جبکہ ڈاکٹر محمد ریاض چوہدری نے اپنی کتاب “خوشبو کے جھونکے” مہمانانِ خصوصی کو بطور ہدیہ پیش کی۔ تقریب میں رانا عبدالروف نے خصوصی طور پر جماعت اسلامی پنجاب کے امیر ڈاکٹر وسیم اختر کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی کمیونٹی ریاض کی جانب سے ان کی سیاسی و سماجی خدمات کو سراہا، حافظ عبدالوحید فتح محمد نے اجتماعی دعائے خیر کروائی جس میں ڈاکٹر وسیم اختر کے لئے خصوصی دعائے مغفرت کی گئی، تقریب کے اختتام پر شرکائے تقریب کے اعزاز میں حلقہء فکروفن کی جانب سے پرتکلف عید ملن عشائیہ دیا گیا۔

fb_img_1559877998442

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *